Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

کلثوم لاکھانی اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کاروشن رخ سامنے لارہی ہیں


October 6, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Kalsum Lakhani

ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان خواندگی کی شرح کے باعث  سیاسی بلاگنگ میں ایک نمایاں فرق دیکھنے میں آتا  ہے ۔ امریکی بلاگز میں  عام طورپر ٹھوس شواہد اور دستاویزی ثبوت پیش کیے جاتے ہیں  جبکہ ترقی پذیر ملکوں میں ایسا کم کم دیکھنے میں آتاہے اور بلاگرز  انٹرنیٹ پر خبریں اور معلومات کی فراہم کرتے وقت ایسا کوئی انتظام نہیں کرتے۔

پاکستان میں حالیہ برسوں میں الیکٹرانک میڈیا نے حیرت انگیز ترقی کی ہے ۔ اس کےساتھ ساتھ ٹیلی مواصلات کا شعبہ بھی خطے میں نمایاں طورپر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ پاکستان میں ٹیکسٹ میسجنگ  کا بہت رواج ہے اور آناً فاناً خبر یا کوئی بھی اطلاع اس نظام کے ذریعے ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک لاکھوں افرادتک پہنچ جاتی ہے۔

ٹیکسٹ میسجنگ نے ملک کے سیاسی شعبے کو بھی متاثر کیا ہے اور اکثر میسجز کا  تعلق کسی نہ کسی حوالے سے سیاست سے ہوتا ہے۔ بہت سے پاکستانی  نوجوانوں نے انٹرنیٹ پر اپنے بلاگز بنالیے ہیں اور وہ ان بلاگز کے توسط سے ملکی سیاست کے بارے میں خبریں، معلومات اور اطلاعات دوسروں تک پہنچا رہے ہیں۔ کلثوم لاکھانی کا تعلق پاکستان سے ہے اور وہ امریکہ میں مقیم ہیں۔ پاکستان کے بارے میں انٹر نیٹ پر ان کا ایک بلاگ موجود ہے۔

کلثوم لاکھانی کہتی ہیں کہ بلاگز اور انٹرنیٹ کے ذریعے پاکستانی نوجوان  سیاست  کے بارے میں بڑے مؤثرانداز میں اپنا اظہار کر رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ان کی آواز نہ صرف متعلقہ حلقوں تک پہنچ رہی ہے بلکہ توجہ سے سنی بھی جارہی ہے۔

کلثوم لاکھانی کہتی ہیں کہ بے نظیربھٹو  کے قتل نے ،جو کہ ایک اعتدال پسند طبقے کی نمائندگی کرتی تھیں، انہیں پاکستان اور اس کے مسائل  کے بارے میں سوچنے اور لکھنے کی تحریک دی۔ وہ کسی نہ کسی انداز میں پاکستانیوں کی مدد کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنا فرض ادا کررہی ہیں۔

 کلثوم کہتی ہیں کہ اکثر پاکستانی نوجوان ان مسائل اور معاملات سے پہلو تہی کرتے ہیں جن کا تعلق قومی سیاست اور سماجی مسائل سے ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی آواز کون سنے گا۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسی لیے اپنی نسل کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے ۔  کلثوم کے نزدیک اپنے وطن کی خدمت کا یہ بھی ایک طریقہ ہے۔

اپنے  بلاگ کے ذریعے وہ مغرب میں پاکستان کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے اور پاکستان کی ایک حقیقی تصویر پیش کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ لاکھانی کا کہنا ہے کہ مغربی میڈیا پاکستان کی تصویر کشی  ایک انتہاپسند اور شدت پسند ریاست کے طور پر کرکے اسے بدنام کررہا ہے۔وہ اپنے بلاگ کے ذریعے پاکستان کا روشن رخ سامنے لانے کی کوشش کررہی ہیں۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available