Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بندکمرے میں پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا تیسرامشترکہ اجلاس


October 6, 2008

 
National Assembly-Floor of the House-Islamabad-Pakistan

آٹھ اکتوبر کوسینٹ اور قومی اسمبلی کا بند کمرے میں ہونے والا مشترکہ اجلاس ملک کی پارلیمانی تاریخ کا تیسرا ایسا اجلاس ہو گا۔اس سے قبل 1974میں قادیانیوں کواقلیت قرار دینے کے لیے جبکہ 1988 میں افغانستان سے روسی افواج کے انخلا سے متعلق جنیوا کنونشن کے بارے میں پارلیمان کو اعتماد میں لینے کے لیے بھی دونوں ایوانوں کے بند کمروں میں مشترکہ اجلاس طلب کئے جا چکے ہیں۔

 بدھ آٹھ اکتوبر کو صدرآصف زرداری کی جانب سے بلائے جانے والے مشترکہ اجلاس میں اراکین پارلیمان کوملک میں امن وعامہ کی مجموعی صورت حال اور اس سلسلے میں حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔

پارلیمانی اُمور کی وزارت کے مشیر اظہار امروہی نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر آئین کے آرٹیکل54کے تحت پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا سکتے ہیں اورساتھ ہی صدر یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ اجلاس کس مقصد کے لیے بلایا جا رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آرٹیکل54 کے تحت بلایا جانے والااجلاس بند کمرے میں بھی ہوسکتا ہے اور اس کی کاروائی پرکھلے عام بحث بھی ہو سکتی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ آٹھ اکتوبر کا اجلاس بندکمرے میں ہوگا۔جس میں اراکین پارلیمان اور ان کو بریفنگ دینے والے ملک کی سیکورٹی ایجنسیوں کے متعلقہ حکام کے علاوہ کوئی شخص بشمعول میڈیا کے نمائندے شرکت نہیں کرسکیں گے ۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available