Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکی معیشت دوسرے صدارتی مباحثے کا ایک اہم موضوع بن سکتی ہے


October 7, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

A customer uses an ATM outside a Wachovia branch bank in Charlotte, North Carolina, 03 Fri 2008

آج جبکہ امریکہ کے صدارتی انتخابات میں 28 دن باقی رہ گئے ہیں ،امریکہ کے دونوں صدارتی امیدوارایک بار پھر نیش ول  میں دوسری صدارتی ڈیبیٹ کے لئے ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگے ۔ماہرین کا کہناہے کہ یہ صدارتی بحث 26ستمبر کو ہونے والے صدارتی مباحثےسے مختلف ہوگا۔

2008کے صدارتی انتخاب کے لئے جان مکین اور براک اوباما کے درمیان دوسرا مباحثہ ایک ایسے وقت میں ہو نے جا رہا ہے،جب صدارتی دوڑ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہے ۔امریکی رائے عامہ کے غیر جانبدار انہ جائزوں کے مطابق براک اوباما کئی سوئنگ سٹیٹیس میں بھی مقبولیت میں جان مکین سے آگے نکلتے دکھائی دے رہے ہیں اور شائد یہی وجہ ہے کہ امیدواروں کا لہجہ ،اندازگفتگو اور سیاسی حکمت عملی میں بھی تبدیلیاں نظر آرہی ہیں جنہیں سیاسی تجزیہ کار ووٹروں کادل جیتنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں ۔
پیلین نے حال ہی میں اوباما پر الزام لگایا ہے کہ ان کا تعلق دہشت گردوں سے ہے۔ ان کا اشارہ  شکاگو کا ایک سابق پروفیسر بل ایرزکی جانب تھا ۔جو1960کی دہائی میں  ایک شرپسند تنظیم ویدر انڈر گراؤنڈ سے وابستہ تھے۔ اوباما اسسے اپنے تعلق کو ناخوشگوار قرا ردے چکےہیں ۔
 
مخالف کیمپ  کے ان الزامات پر اباما کا کہنا ہے کہ وہ ہماری انتخابی مہم کو تباہ کرنے کے لئےکچھ بھی کر سکتے ہیں ۔ جب آپ کاعوام سے تعلق نہ ہو ،نئے آئیڈیاز نہ ہوں اور وقت آپ کے ہاتھ سے نکل رہا ہو ،تو آپ کو اور سوجھ بھی کیا سکتا ہے ۔

ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے بون جین کا کہنا ہے کہ صاف بات ہے کہ ہم آخری جنگ لڑ رہے ہیں ۔یہ وہ فیصلہ کن مرحلہ ہے جب سینیٹر مکین کو ہی کچھ کرنا ہوگا اور جتنی جلد ہوسکے ۔

اور مکین کی انتخابی مہم  نے  اپنی ساری توپوں کا رخ براک اوباما کی جانب کردیا  ہے ۔امیدواروں کی انتخابی مہم پر نظر رکھنے والے مبصرین کے مطابق مکین کی انتخابی مہم کے 100فیصد اشتہارات منفی ہیں ۔ اوباما کیمپ بھی جوابی الزامات لگانے میں پیچھے نہیں ۔

اوباما کی انتخابی مہم نے  ایک نئی ویب ڈاکیومینٹری جاری کی ہے جس میں امریکی ووٹروں کو یاد دلایا گیا ہے کہ 80کی دہائی میں مکین ،کیٹنگ،5نامی اراکین کانگریس  کے ایسے گروپ میں شامل تھے جن پر بد عنوانی کا الزام عائد کیا گیا تھا ۔

ایسے  میں نیش ول میں ہونے والا صدارتی مباحثہ ماہرین کے مطابق 26ستمبر کو ہونے والے پہلے صدارتی مباحثے سے  مختلف ہوگا  ۔گزشتہ مباحثے کے بر عکس یہاں ایسے حاظرین موجود ہونگے جو اب تک  فیصلہ نہیں کر سکے کہ کس امیدوار کو ووٹ کریں گے ۔ماہرین اسے ٹاون ہال سٹائل ڈیبیٹ  قرار دے رہے ہیں ،جس میں جان مکین خاصی مہارت رکھتے ہیں مگر اس مباحثے کے حاظرین جان مکین کے حامی نہیں ۔بلکہ وہ  ایسے ووٹر ہونگے جنہیں دونوں میں سے کسی امیدوار پر پورا بھروسہ  نہیں ۔26ستمبر کے صدارتی مباحثے میں معیشت اور قومی سلامتی کے امور،جبکہ نائب صدارتی امیدواروں کے مباحثے میں ہر موضوع  زیر بحث لایا گیا تھا ۔ دونوں مباحثوں میں  موڈریٹرز کے رول پر تنقید کی گئی تھی مگر  مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر دوسری صدارتی ڈیبیٹ میں امیدواروں نے ایک دوسرے پر ذاتی الزامات لگانے کی کوشش کی توشایدڈیبیٹ  ہال میں موجودان  ووٹرز کوبالکل اچھا نہ لگے جو  صدارتی امیدواروں سے معیشت کو بحران سے نکالنے کے لئے ٹھوس  حکمت عملی پر مبنی سنجیدہ موقف اپنانے کی توقع کرتے ہیں ۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available