Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

مباحثے سے پیشتر اوباما کو مزید سبقت حاصل ہو گئی

October 7, 2008

Barack Obama talks to reporters about economic stimulus package in Ashville, North Carolina, 06 Oct 2008
اوباما کی برتری میں اضافہ ہو رہا ہے
امریکی رائے عامہ کے جائزے ظاہر کرتے ہیں کہ آج منگل کے روز ہونے والے مباحثے سے قبل ہی ڈیموکریٹک امیدوار براک اوباما کو اپنے حریف ری پبلکن جان میک کین پر مزید سبقت حاصل ہو گئی ہے۔

اخبار واشنگٹن پوسٹ اور اے بی سی نیوز کے ایک مشترکہ جائزے سے جو منگل کے روز سامنے آیا معلوم ہوتا ہے کہ اوباما کو میک کین کے مقابلے میں اوہائیو میں ۴۵ کے مقابلے میں   ۵۱  فی صد برتری حاصل ہے۔ اوہائیو انتخاب جیتنے کے لیے بہت اہم ریاست کا درجہ رکھتی ہے۔ جائزے کے مطابق رائے دہندگان نے اوباما  کو اس وجہ سے زیادہ نمبر دیے ہیں کہ وہ اقتصادی مسائل سے بہتر طور پر نمٹیں گے اور ان کے آنے سے ملک میں تبدیلیاں آئیں گی۔

سی این این کے ایک جائزے سے ثابت ہوا کہ اوباما کو میک کین پر  45 کے مقابلے میں 53 فی صد برتری حاصل ہے جو ستمبر کے ایک سروے کی نسبت دگنی برتری ہے۔جب کہ  آج منگل کے روز ہونے والے رائیٹر، سی سپَین اور زوگبی کے جائزے سے پتہ چلتا ہے کہ اوباما کو محض تین فیصد برتری  حاصل ہے۔

ریاست ایریزونا کے سینیٹر میک کین اور الی نوئے کے سینیٹر اوباما کے درمیان آج منگل کی شام  ناشوِل، ٹینسی میں مباحثہ ہوگا۔ان دنوں دونوں کی انتخابی مہمیں ایک دوسرے پر حملے کرنے میں مصروف ہیں اور رفتہ رفتہ ذاتیات پر اتر آئی ہیں۔

پیر کے روز میک کین نے اوباما پر ناکام مارگیج کمپنیوں فیَنی مے اور فریَڈی میک سے انتخابی مہم کے لئے چندہ وصول کرنے اور ان کے مصائب کو نظر انداز کرنے کا الزام عاید کیا۔

ادھر اوباما کی انتخابی مہم  نے میک کین کے بارے میں ایک اشتہار جاری کیا ہے جس میں ۱۹۸۰ ءکے مالیاتی سکینڈل میں ان کے کردار کا ذکر ہے۔

آج کے مباحثے میں حاضرین کو بھی سوالات کرنے کا موقع ملے گا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available