Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکہ تائیوان کو ہتھیار نہ دے: چین کا انتباہ

October 7, 2008

Taiwanese military maneuver US-made M60 battle tanks during annual Han Kuang military exercises in Hsinchu, northwestern Taiwan (2007 file photo)
ٹائیوانی فوجی امریکی ٹینکوں سے جنگی مشقیں کر رہے ہیں
چین نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے تائیوان کو ہتھیار بیچنے کے فیصلے سے چین کے ساتھ امریکہ کے تعلقات خراب ہوں گے۔ چین کے وزیر ِ خارجہ نے امریکہ کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے کہ وہ تائیوان کے ہاتھ فوجی سازوسامان فروخت کرے گا۔ چین تائیوان کو اپنے ملک کا حصہ تصور کرتا ہے۔

امریکی محکمہٴ دفاع نے گذشتہ ہفتے کروڑوں ڈالر  کے میزائل، ہیلی کاپٹر اور دوسرا فوجی سامان تائیوان کو فروخت کرنے کے منظوری دی  تھی۔

امریکی اور تائیوانی قانون سازوں نے ابھی اس کی منظوری نہیں دی تاہم چینی حکام نے فوری طور پر اس کی مذمت بھی کر دی ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان قِن گیَنگ نے کہا کہ اس اقدام سے چین کی سلامتی کو خطرہ  ہے اور یہ امریکہ کے ساتھ چین کے تعلقات پر نہایت برا اثر مرتب کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسکے نتائج خطرناک ہوں گے اور امریکہ کے اس اقدام سے چین امریکہ تعلقات کے ہر پہلو کو نقصان ہوگا۔

پینٹگان کا کہنا ہے کہ چین نےامریکہ کے ساتھ کئی فوجی اور سفارتی تبادلے  یا تو منسوخ کر دئے ہیں یا ملتوی۔

چین نے سینکڑوں میزائلوں کا رخ تائیوان کی طرف کر رکھا ہے اور اس نے عہد کیا ہے کہ وہ ایک نہ ایک دن اس جزیرہ کو چین کا حصہ بنا کر رہے گا، خواہ اس کے لیے طاقت کا استعمال ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ دونوں مملکتوں میں علاحدگی اسوقت ہوئی جب1949 ء میں چین میں کمیونسٹوں نے خانہ جنگی میں فتح حاصل کی  تو قوم پرست  جماعتوں نے بھاگ کر تائیوان میں پناہ لی تھی۔

امریکی قانون کے مطابق حکومت کو اختیار ہے کہ وہ تائیوان کے ہاتھ فوجی ہتھیار فروخت کرے۔ پینٹگان کا کہنا ہے کہ مجوّزہ منصوبہ قانون کے عین مطابق ہے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available