ایران میں زبردستی اتارا جانے والا طیّارہ ہنگری کا تھا: ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن
October 7, 2008
ایران کے اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ ایران میں زبردستی اتارے جانے والا ہنگری کا امدادی طیّارہ تھا جس میں کوئی امریکی مسافرسوار نہیں تھا۔
اس سے قبل ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے خبر دی تھی کہ ایرانی لڑاکا طیّاروں نے ایران کی فضائی حدور کے اندر بھٹکنے والے ایک امریکی طیّارے کو زبردستی ایران میں اترنے پر مجبور کر دیا تھا۔
ایرانی افسر نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ پچھلے ہفتے ہوا تھا۔
خبر رساں ایجنسی فارس نے اطلاع دی تھی مزکورہ طیارے میں پانچ امریکی فوجی اور تین شہری سوار تھے اور اس کی منزل افغانستان تھی۔ ایجنسی کے مطابق مسافروں سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں ان کی منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا تھا
امریکی محکمہٴ دفاع پینٹاگان اور وائٹ ہاؤس نے اس خبر کو مسترد کر دیاہے۔