Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بھکر خود کش حملے کی تحقیقات جاری


October 7, 2008

Bhakkar blast

صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع بھکر میں رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی کے ڈیرے پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور ملک میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق یہ دہشت گردی کا واقعہ تھا اور ماہرین نے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے خود کش حملہ آور کے جسم کے ٹکڑے اکٹھے کر لیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھکر کے میڈیکل سپر نٹنڈنٹ احسان الحق نے وآئس آف امریکہ کو بتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جب کہ65 افراد زخمی ہیں۔ زخمیوں میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نوا ز سے تعلق رکھنے والے رشید نوانی بھی شامل ہیں جنھیں شیخ زید ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔منگل کے روز گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے ان کی عیادت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خود کش حملے میں ملوث عناصر اسلام اور ملک کے دشمن ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کی شام جب رشید نوانی اپنے ڈیر ے پر لوگوں سے عید مل رہے تھے تو اس دوران ایک خود کش حملہ آور داخل ہو ا اور اس نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھما کہ اس قدر شدید تھا کہ لوگو ں کے اعضاء دور دور تک بکھر گئے اور اس کے علاوہ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تدفین کی تیاریاں کی جار ہی ہیں۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اس خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ اس طرح کے واقعات دہشت گردی کے خلاف جنگ کو کمزور نہیں کر سکتے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available