Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

جان میک کین اور براک اوباما کے درمیان صدارتی انتخاب سے قبل دوسرا مباحثہ

October 8, 2008

ap_obama_mccain_debate2_07oct08

نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ری پبلکن پارٹی کے اُمیدوارجان میک کین اور ڈیموکریٹک پارٹی کے اُمیدوار باراک اوباما کے درمیان ہونے والے دوسرے مباحثے میں ویسے توامریکہ کی اقتصادی صورتِ حال حاوی رہی تاہم 90 منٹ کے اس مباحثے میں دونوں اُمیدواروں کے درمیان اہم خارجہ اُمور پر بھی تکرار ہوئی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے ایک بار پھردونوں صدارتی اُمیدواروں نے ایک دوسرے کے نقطہٴنظر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پاکستان کے بارے میں اپنی اپنی حکمت عملی کو دہرایا۔

براک اوباما کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ کو اس بات کے ٹھوس شواہد ملے کہ القاعدہ کے سربراہ اُسامہ بن لادن اور اُن کے ساتھی پاکستان میں موجود ہیں اور اگر اُن کے خلاف پاکستانی حکام کارروائی کرنے پر آمادہ نہ ہوئے تو امریکہ خود اُن کے خلاف پاکستانی حدود میں کارروائی کرے گا۔

 جان میک کین نے اپنے حریف کے اس بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلے عام اس طرح کا اعلان کر کے اوباما القاعدہ کو پہلے سے ہی ہوشیار کر رہے ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے اُمیدوار پر تنقید کی روانی میں مکین سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی بن لادن کا پاکستانی حدود کے اندر پیچھا کر یں گے تواُنہوں نے مختصرا کہا کہ ” یقینا ہمیں ایسا کرنا چاہیے۔“

عراق میں موجود امریکی افواج کے حوالے سے باراک اوبامہ نے کہا کہ وہاں سے امریکی افواج کو ذمہ دارانہ طریقے سے نکالنا ضروری ہے اور افغانستان میں مزیدفوج بڑھانے کی ضرورت ہے جبکہ میک کین کا کہنا تھا کہ اُوباما کا عراق سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ وہاں امریکی افواج کی شکست کا سبب بن سکتا ہے۔

ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے جان میک کین نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کی صلاحیت والا ایران نہ صرف اسرائیل بلکہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک خطرہ ہے، اُنہوں نے کہا کہ امریکہ کو ایران کے خلاف پابندیاں لگانے کے حوالے سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے ضرورت ہے جب کہ  اوباما کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف عسکری طاقت کے استعمال کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے اور جوہری ہتھیار کھنے والا ایران امریکہ کے قریبی اتحادی ملک اسرائیل کے لیے بڑا خطرہ بن سکتا ہے۔

اس مباحثے میں سینٹر اوباما نے معیشت سے متعلق عوام کی فکرمندی کا خوب فائدہ اٹھایا اور کہا کہ ان کے حریف کا ٹیکسوں سے متعلق منصوبہ متوسط طبقے کو نہیں بلکہ محض امیر طبقے کو فائدہ پہنچائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر میک کین صدر بش کی ناکام پالیسیوں پر کاربند رہیں گے۔

ادھر سینٹر میک کین نے اس تنقید کو مسترد کیا اور کہا کہ وہ حکومت کو بنکوں سے ناقابلِ وصول قرضے خریدنے کے لئے  تین کھرب ڈالر کا منصوبہ پیش کریں گے۔ رائے عامہ کے حالیہ جائزوں نے ظاہرکیا تھا کہ اقتصادی بحران کے باعث اوباما کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، چنانچہ اس مباحثے نے مسٹر میک کین کو یہ موقعہ فراہم کیا کہ وہ قوم کو اپنے معاشی منصوبوں سے آگاہ کر سکیں۔

چار نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے سلسلے میں دونوں امیدواروں کے درمیان تیسرا اور آخری مباحثہ 15 اکتوبر کو ہوگا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available