Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

دوسرے مباحثے میں دونوں صدارتی امیدوار وں کا محتاط انداز


October 9, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Sen. Barack Obama, D-Ill., (R) Sen. John McCain, R-Ariz., shake hands before the start of their presidential debate at Belmont University in Nashville, Tenn., 08 Oct 2008

الزامات در الزامات پر مبنی اشتہاری مہم اور اپنے سیاسی حریف کی کردار کشی میں ایک دوسرے پر سبقت  لے جانے کی ایک ہفتے سے تیز ہوتی کوششوں کے باوجود گزشتہ رات امریکہ کے دونوں صدارتی امیدواروں نے سیاسی مبصرین کے خدشات کے برعکس توازن کا دامن ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔  آئیے دیکھتے ہیں کہ امریکہ کے دوسرے صدارتی مباحثے میں جان مکین اور براک اوباما کی کارکردگی کے حوالے سے  سیاسی مبصرین اور عام امریکی کیا کہہ رہے ہیں۔ 

سیاسی مبصرین کاکہنا ہے کہ مباحثہ توقع کےعین  مطابق رہا ،،نہ کوئی حیرت انگیز بات سامنے آئی نہ ہی کسی نے کوئی بڑی غلطی کی۔ جان مکین نے اوباما کو امریکی عوام کے لئے اجنبی قرار دیا تو  اوباما نے مکین کو بش انتظامیہ کا تسلسل۔ اور تو اور گزشتہ ایک ہفتے سے اوباما اور مکین کیمپ کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف زاتی حملوں میں جو شدت نظر آرہی تھی ،اس کا کوئی بڑا مظاہرہ بھی اس مباحثے کے دوران دیکھے میں نہیں آیا۔ تاہم مکین نے اس رات ڈیبیٹ ہال میں موجود 80 غیر جانب دار ووٹرز اور لاکھوں ناظرین کو ایک دلچسپ لمحہ 2005کے توانائی کے منصوبے پر بات کے دوران فراہم کیا۔

عراق جنگ کے حوالے سے مکین اوراوباما دونوں نے اپنا وہی  موقف کو دوہرایا جوڈیڑھ سال سے جاری انتخابی مہم کے دوران بار ہا امریکی ووٹر سن چکے ہیں یعنی مکین کے مطابق گزشتہ سال عراق میں مزید فوج بھیجنے کاان  کا موقف درست تھا جبکہ اوباماکے خیال میں عراق پر حملہ کا فیصلہ ہی غلط تھا۔  جان مکین القاعدہ اور پاکستان کے حوالے سے اوباما کے بیانات کو ناتجربہ کاری کا نتیجہ اور امور خارجہ اور قومی سلامتی کے معاملات پر  اپنے تجربہ کار ہونے کا  ذکر کرتے رہےاور اوباما نے اسی شعبہ میں مکین کے تجربے پر سوالات اٹھائے۔

ڈیبیٹ ہال میں موجود دونوں سیاسی جماعتوں   کے کیمپین مینیجرز اپنے اپنے امیدوار کی کارکردگی سے خوش  اور دوسرے کی کارکردگی سے ناخوش نظر آئے۔

اوباما نے مسٹر بل آئیرز کے ساتھ اپنے تعلقات کے درست نوعیت نہیں بتائی۔ انہوں نے صرف یہ کہا کہ وہ میرے پڑوس میں رہتا تھا۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ سچ نہیں ہے۔

سیاسی امور پر لکھنے والی ایک  لیزا سیڈوٹی کا کہناتھا کہ میرے خیال میں یہ اوباما کے لئے اچھی رات تھی۔ وہ مہذب ، پر اعتماد ،تحمل مزاج نظر آرہے تھے اور کہیں بھی مکین انہیں دبانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔  اوباما ٹاون ہال انداز کے مباحثوں کے عادی نہیں مگر ان کی کارکردگی خاصی اچھی رہی۔

امریکہ کے معاشی بحران کے حوالے امیدواروں کا نکتہ نظر کتنا واضح تھا۔ اور ان کی باڈی لینگویج کس سوال کے جواب میں کیا تھی یہ  بھی ڈیبیٹ ہال میں موجود افراد کی رائے پر اثر انداز ہوا

نینا ایرلر کا کہنا تھا کہ مجھے اوباما کی کارکردگی نے کچھ مایوس کیا ہے۔ ویسے تو ان کی کارکردگی اچھی تھی مگر میرا خیال تھا کہ وہ اپنی پالیسیوں کے بارے میں کچھ زیادہ کھل کر بات کریں گے۔
Vo
چائے خانوں ،چھوٹے ہوٹلوں اور امریکہ کے بازاروں میں امریکہ کے صدارتی امیدواروں کو الجھتے دیکھنے والے عام آدمی ڈونلڈ فرینک کا خیال ہے کہ
 
 ڈونلڈ فرینک نے اپنی رائے کا اظہار کچھ اس طرح کیا  کہ مکین نے پہلے مباحثے میں اچھی کارکردگی کا مطاہرہ کیاتھا  مگر اس بار وہ ہار گئے۔
 
ایک ریسٹورانٹ کی مالکہ  کرسٹین شورٹز نے کہا کہ میرے خیال میں کوئی امیدوار مجھے یہ یقین نہیں دلا رہا کہ میرا چھوٹا سا بزنس اگلے ایک  سال میں بھی اسی طرح قائم رہے گا۔ ۔ میرا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

لیکن امریکی چینلز پر جاری بحثوں میں الجھےتجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس مباحثے میں  مکین سے جس  کردار کی توقع تھی ،وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے اس لئے زیادہ تر امریکیوں کے لئے اوباما ایک محفوظ انتخاب ثابت ہونگے۔

جان مکین اور باراک اوباما کے درمیان تیسرا اور آخری مباحثہ 15اکتوبر کو نیویارک میں ہوگا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available