سدھو کی پنجابی فلم میرا پنڈ کو بے مثال کامیابی ملی
کرکٹر، کمینٹیٹر، سیاست دان اورکامیڈین کے ساتھ اب سابق بھارتی ٹیسٹ بلے باز نوجوت سدھو ایک فلمی اداکار کا رول بھی بخوبی نبھا رہے ہیں۔
سدھو نے فلم ساز من موہن سنگھ کی پنجابی فلم ’میرا پِنڈ’ سائن کر کے اپنےفلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔یہ فلم پچھلے ماہ ستمبر میں ریلیز ہوئی اور کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ اِس فلم میں سدھو نےبھارتی نژاد امیر غیرملکی پنجابی کا کردار کیا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اب سدھو نے کنڑا زبان کی فلم ’ہاؤس فل ’ سائن کی ہے۔ اس کامیڈی فلم میں سدھو خود اپنا کردار فلمی پردے پر نبھائے گے۔ فلم ’ہاؤس فل ’ کے ھدایت کار ہیمنت ہیگڑے کے مطابق مشہور کریکیٹر سدھو کا مختصر رول فلم کی جان ہے۔
سدھو نے اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے اپنے 16 سالہ کرکٹ کیریئر میں خوب نام کمایا۔ کرکٹ سے سنیاس لینے کے بعد سدھو نے کامینٹری کے شعبے میں اپنی قسمت آزمائی۔ یہاں بھی سدھو نے اپنی ہلکی پھلکی مزاحیہ تبصروں سے کرکٹ شائقین کا دل موہ لیا۔ سدھو کے اندر کامیڈی کے ہنرکو بھانپتے ہوئے ٹیلی ویژن پر انھیں کامیڈی شو کا جج بنایا گیا۔ اس میں کوئی شک نھیں کہ امرتسر سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن پارلیمان سدھو کا شمار آج بھارت کے بہترین کامیڈین میں ہوتا ہے۔
سدھو اپنی نئی فلم ہاؤس فل کی شوٹنگ بینگلور میں کرے گے۔اس فلم میں کام کرنےکےلیے انھیں پانچ لاکھ روپیے دیے جائے گے۔
کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد بھی سدھو اکثر اپنے سیاسی اور کرکٹ کے بارے میں دیے گئے متنازعہ بیانوں کی وجہ سے خبروں میں بنے رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ سدھو پر1988ء میں پٹیالہ میں ایک شخص کو پیٹ کرہلاک کرنے کا الزام تھا۔سدھونےایک کار پارکنگ میں پارکنگ کے تنازعہ پر بحث و تکرار کے دوران اپنے دوست کے ساتھ مل کر گرنام سنگھ کی پٹائی کی تھی جس کے بعد اُس شخص کی موت ہوگئی تھی۔ اس کیس میں سدھو کو جیل میں کچھ دن گزارنے پڑے تھے۔