Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

وزیرستان میں مدرسے پر میزائل حملہ، نو افراد ہلاک متعدد زخمی


October 9, 2008

جمعرات کی شب شمالی وزیرستان کے علاقے تَپی کے نواحی گاؤں غُنڈئی میں ایک مدرسے اور حجرے پر نامعلوم سمت سے دو میزائل داغے گئے جِس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

مقامی قبائلیوں نے بتایا ہے کہ مولوی سحر گل اور اُن کے بیٹے سلطان شاہ کے مدرسے اور حُجرے پر میزائل حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں چھ غیر ملکی اور  30مقامی قبائل شامل ہیں۔

میزائل حملے کے بعد متاثرہ علاقے کو مقامی طالبان جنگ جوؤں نے گھیرے میں لے لیا ہے اور قبائل کو قریب نہیں آنے دیتے۔

بتا یا جاتا ہے کہ غیر ملکیوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی، نہ حملے کی ذمے داری کسی نے قبول کی ہے نہ ہی سرکاری طور پر اِس سلسلے میں کوئی بیان جاری ہوا ہے۔

تاہم مقامی قبائل کا موقف ہے کہ دونوں میزائل یا تو بغیر پائلٹ کے جاسوسی طیارے یا سرحد پار افغانستان میں مقیم اتحادی افواج نے داغے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ ستمبر کے اوائل میں تَپی گاؤں میں ایک مرکز پر اِسی قسم کے میزائل حملے میں ایک درجن کے قریب جنگ جو ہلاک ہوئے تھے جِن میں القاعدہ کے ایک رہنما سمیت متعدد غیر ملکی انتہا پسند بھی شامل تھے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available