Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

لودھراں کے قریب بس حادثے میں کم ازکم 20ہلاک


October 10, 2008

جنوبی پنجا ب کے ضلع لودھراں کے قریب مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوارطلبا اور خواتین سمیت کم از کم 20افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں جن میں اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

لودھراں کے ضلعی پولیس افسر سید خرم علی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ یہ حادثہ دنیا پور خانیوال روڈ پرجمعے کی صبح ساڑھے نو بجے کے قریب پیش آیا۔ اُنہوں نے کہا کہ 20 سے زائد لاشوں کو جاعہ وقوع سے لودھراں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ضلعی پولیس افسر کے مطابق صبح کے وقت جب یہ حادثہ پیش آیا اُس وقت سکول اور کالج کے طلبہ بس میں سفر کر رہے تھے تاہم ہلاک ہونے والوں میں طلبا کے علاوہ خواتین اور بزرگ شامل ہیں۔

سید خرم علی نے کہا کہ اس حادثے میں شدید زخمی ہونے والے15 افراد کو قریبی ضلع بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 29ستمبر کو جنوبی پنجاب کے ہی ایک ضلع مظفر گڑھ کے قریب مسافر بس اور ٹینکر میں تصادم کے باعث کم از کم 37افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available