Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

”زرداری کے دورہ چین سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا“


October 10, 2008

دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کا 14 اکتوبر سے شروع ہونے والا دورہ چین باہمی تعلقات کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوگا اور اس دورے میں باہمی سرمایہ کاری کے حوالے سے آزادانہ تجارت کی ایک دستاویز پر دستخط بھی کیے جائیں گے جس سے مزید چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی جانب راغب کرنے میں مدد ملے گی۔

دفتر خارجہ میں جمعے کے روز ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد صادق نے کہا اس وقت پاکستان اور چین کے درمیان سالانہ سات ارب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے اور دونوں ممالک کی کوشش ہے کہ حجم کو بڑھا کرآئندہ تین سالوں کے دوران 15 ارب ڈالرسالانہ تک لے جایا جائے۔

دورہ چین کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان جوہری تعاون کے کسی نئے معاہدے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں محمد صادق نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان طویل عرصے سے اس حوالے سے تعاون جاری ہے جس کے بدولت چشمہ کے مقام پر جوہری پلانٹ لگائے گئے ہیں ۔ ان کے مطابق موجودہ پاک چین جوہری تعاون کے پیش نظر کسی نئے معاہدے کی ضرورت نہیں ہے۔

President Zardari with UK Premier Gordon Brown-Sep 16-08

صدر زرداری برطانوی وزیراعظم کے ہمراہ

واضح رہے کہ حلف اُٹھانے کے بعد صدر زرداری نے اپنی پہلی نیوز کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ اُن کا سب سے پہلا غیر ملکی دورہ چین کا ہوگا اور اس حوالے سے ستمبر کے دوسرے ہفتے میں اُن کے دورہ چین کو تقریباً حتمی شکل دی جا چکی تھی لیکن صدر زرداری خلاف توقع برطانیہ کے دورے پر پہنچ گئے اور وزیر اعظم گورڈن براؤن سے دو طرفہ اُمور پر بات چیت بھی کی۔ اس کے بعد وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک چلے گئے۔

چین کا دورہ موخر کرنے پر آصف علی زرداری کو اندرون ملک حزب مخالف کی جماعتوں اور میڈیا کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے اس تاثر کو رد کیا کہ ایک ماہ قبل دیر کے علاقے سے اغواء ہونے والے دو چینی انجینئروں کی اب تک بازیابی نہ ہونے کی وجہ سے صدر زرداری کا چین کا دورہ متاثر ہو سکتا ہے۔انُہوں نے کہا حکومت مغوی چینی انجینئروں کی جلدا ور باحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
مائیک مولن اچانک دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  مزید خبریں
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available