امریکہ میں دونوں صدارتی امیدواروں کی طرف سے باہمی احترام و عزت کا عزم
October 11, 2008
امریکی صدارتی امیدوار جان مک کین
امریکی صدارتی امیدوار جان مک کین نے اپنے حامیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے حریف براک اوباما کے لیے مودب رویہ اختیار کریں۔
سینیٹر مک کین نے جمعے کے روز ایک صدارتی مہم کےد وران مجمع سے کہا کہ اوباما ایک شائشتہ انسان ہیں۔
جواب میں سینیٹر اوباما نے مک کین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
جان مک کین کی انتخابی مہم نے حالیہ دنوں میں اوماباکے کردار اور صدارت کے لیے ان کی مناست کے بارے میں سوال اٹھائے تھے۔ مک کین کی مہم کے کچھ جلسوں میں حاضرین میں سے کچھ نے اوباما کے خلاف برہم رویہ اختیار کیا تھا۔
ایک اور خبر کے مطابق رائیٹر، سی سپین ، اور زوگ بی کی جانب سے کرائے گئے رائے عامہ کے ایک نئے جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ اوباما کو مک کین پر پانچ پوانٹ کی برتری حاصل ہے۔