Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

عسکریت پسندوں کیلے عام معافی کا مطالبہ بھولپن ہے: مبصرین کی رائے


October 11, 2008

انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسیٹی انٹرنیشنل پاکستان کے صدر کی جانب سے عسکریت پسندوں کو معاف کرنے اور ان کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب نہ صرف ملکی سکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف متواتر کارروائیاں جاری ہیں بلکہ  مختلف لشکروں کی صورت میں کمر کس رہے ہیں

وائس آف امریکہ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں ایمنسٹی انٹرنیشنل پاکستان کے صدر فیاض الرحمن نے کہا کہ یہ مطالبہ کسی ایک فرد کی سوچ نہیں بلکہ تنظیم کے بین الاقوامی سیکریٹیریٹ سے توثیق کے بعد اس کا اعلان کیا گیا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ لڑائی جھگڑوں اور جنگوں کا حل مسلمہ طور پر مذاکرات میں ہے تو اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے شورش زدہ علاقوں میں انسانی زندگی مشکلات سے دوچار ہے اس لیے تنظیم کیسی تخصیص کے بغیر تمام گروہوں کے ساتھ بات چیت کا مشورہ دیتی ہے اور اس ضمن میں مصالحتی کردار کی بھی پیشکش کرتی ہے۔

فیاض الرحمن نے کہا کہ جب سے پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف نے جارحانہ کارروائیاں شروع کی تب سے ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے اور کئی جانیں جا چکی ہیں اور لوگ بے گھر ہونے پر مجبور ہیں۔

پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکن اور سابق نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر انصار برنی نے ایمنسٹی انٹرنیشل کے مطالبے پر اپنے ردعمل کے اظہار میں کہا کہ عسکریت پسندوں کو عام معافی دینا قطعی انصاف نہ ہو گا اگر ایسا کرنا ہے تو جیلوں میں موجود قیدیوں کا کیا قصورہے انہیں بھی رہا کر دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند تو نجی جیلیں بنا کر عام شہریوں کو قید میں ڈالنے جیسے اقدامات میں ملوث ہیں اور انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزیوں کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

فاٹا کے سابق سیکیورٹی چیف بریگیڈیر ریٹائرڈ محمود شاہ نے بھی ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطالبے پر تنقید کی اور کہا کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ مصالحت کی باتیں کرنا محض بھولپن ہے ۔ اور جو لوگ انہیں معاف کر دینے کی بات کرتے ہیں و ہ بچیوں کے سکول جلائے جانے سے لے کر عام شہریوں کی زندگیوں کو وبال بنانے کے ذمے داروں کی کارروائیوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔


 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available