Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

وادیٴ کشمیر میں پہلی  ریل سروس کا افتتاح: سری نگر میں ہڑتال اور کرفیو


October 11, 2008

بھارتی وزیرِ اعظم من موہن سنگھ نے ہفتے کے روزبھارتی زیرِ انتظام  وادیٴ کشمیر میں پہلی ریل سروس کا افتتاح کیا، جب کہ سیاسی قیادت کی جانب سے احتجاج جاری ہے اور ہفتے کو وادی میں اسکول، بازار اور کاروباری مراکز بند رہے۔

کشمیر میں شروع ہونے والی یہ ریل لائن ابتدائی طور پر وادی کے شمالی قصبے راجوانشہر علاقے اور اننت ناگ کے درمیان بچھائی گئی ہے۔اِس 72کلومیٹر طویل پٹری کو آئندہ سال 117کلومیٹر تک بڑھادیا جائے گا۔

بھارتی وزیرِ اعظم نے ہفتے کے دِن بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کا دو روزہ مکمل کرلیا۔

کل جمعے کی دوپہر، شورش زدہ علاقے میں آمد کے ساتھ ہی وادیٴ کشمیر میں استصوابِ رائے کا مطالبہ کرنے والی جماعتوں کی رابطہ کمیٹی کی اپیل پر 36گھنٹے کی عام ہڑتال شروع ہوئی تھی۔

ہڑتال کے آغاز پر بھارت مخالف مظاہرین پر حفاظتی دستوں کی فائرنگ میں سری نگر میں دو نوجوان ہلاک اور سات زخمی ہوئے تھے جب کہ مشتعل ہجوموں اور پولیس کے درمیان تصادم کے مختلف واقعات میں 75عام شہری اور 35کے قریب پولیس والے زخمی ہوئے۔

سنیچر کو تازہ بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے حکام نے سری نگر کے تین پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں کرفیو لگا دیا، جب کہ باقی ماندہ وادیٴ کشمیر اور جموں کے بعد مسلم اکثریتی علاقوں میں ہڑتال کی گئی۔اِس دوران، مختلف آزادی پسند رہنماؤں اور جماعتوں نے بھارتی وزیرِ اعظم کی طرف سے کی گئی بات چیت کی پیش کش کو ٹھکرادیا ہے۔

وزیرِ اعظم من موہن سنگھ تے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اُنہیں کشمیر میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہے اور وہ یہ سمجھتے ہیں کہ تمام متنازع امور پر حریت کانفرنس سمیت کشمیری سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کی جا سکتی ہے اور اِس سلسلے میں حکومتِ ہند کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔ لیکن استصوابِ رائے کا مطالبہ کرنے والی مختلف کشمیری جماعتوں نے کہا ہے کہ اُنہیں دو طرفہ بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

البتہ اگر بھارت کمشیر میں اُن کے بقول قتل و غارت کے سلسلے کو بند کرتا ہے اور کشمیر کی متنازع حیثیت کو تسلیم کرتا ہے تو پاکستان، بھارت اور کشمیری نمائندوں کے ساتھ سہ۔فریقی بات چیت شروع کرنے پرغور کیا جا سکتا ہے، تاہم بعض آزادی پسند لیڈروں کا استدلال ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کے ذریعے ہی ڈھونڈا جا سکتا ہے۔

دریں اثنا، نئی دہلی کے لیے واپسی سے پہلے، بھارتی وزیرِ اعظم نے کشمیر میں ریل سروس کا افتتاح کیااور جمعے کے دِن دریائے چناب پر تعمیر کیے گئے بگلیہار ڈیم کا افتتاح کیا۔ اُنہوں نے سری نگر میں بھارت نواز جماعتوں کے قائدین اور نمائندوں کے درمیان کے ساتھ صوبے کی مجموعی صورتِ حال اور بالخصوص صوبائی اسمبلی کے لیے انتخابات کی تاریخوں  کے تعین پر تبادلہٴ خیالات کیا تھا۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا

  مزید خبریں
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available