پوپ بینڈکٹ نے ایک بھارتی نن کو بچوں کےجسمانی نقائص کا علاج کرنے پر انہیں ملک کی پہلی خاتون کیتھولک سینٹ قرار دیا ہے۔
پولیس نے اتوار کے روز روم کے سینٹ پیٹر سکوائر میں ہونے والی ایک تقریب میں پوپ نے سسٹر الفونسا کو اس اعزاز سے نوازا، اس تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
1946ء میں سسٹر الفونسا کی موت کے بعد ان سے بہت سے معجزات منصوب کیے گئے جن میں پیدائشی جسمانی نقصائص کو ٹھیک کرنا بھی شامل ہے۔ دس سالہ لڑکے گینل جوزف نےبھی ویٹیکن میں ہونے والی اس تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کے بعد پوپ بینڈکٹ نے بھارت ہندوؤں کی جانب سے عیسائیوں کےخلاف تشدد روکنے کی اپیل کی۔انہوں نے تشدد کرنے والوں پر زور دیا کہ وہاپنی تشدد کی کارروائیاں ترک کردیں اور ایک ایسے معاشرے کی تشکیل کے لیے کام کریں جو محبت کا گہوارہ ہو۔
اتوار کے روز جنوبی بھارتی ریاست کیرالا میں سسٹر الفونسا کو سینٹ ہونے کی خوشی منانے کے لیےگرجا گھروں کی گھنٹیاں بجائی گئیں۔ ہزاروں عیسائیوں نے بھارا نانگا نام کے ایک اسکول کے ہال میں ٹیلی ویژن سیٹوں پر ویٹیکن میں ہونے والی تقریب دیکھی۔