Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بھارتی کشمیر میں کرفیوختم، زندگی معمول پر آ گئی


October 7, 2008

بھارتی کشمیر میں حکام کی طر ف سے دو روزہ کرفیواُٹھانے کے بعدمنگل کو وادی کے دارلحکومت سری نگر میں زندگی معمول پر آ گئی ہے۔ سکول ، کاروباری مراکز اور دفاتر دوبارہ کھل گئے جبکہ کرفیو کے خاتمے کے اعلان کے فورا بعد پولیس نے سڑکوں پر کھڑی کی گئیں روکاٹیں ہٹادیں ۔ اور ہزاروں لوگوں نے خوراک کی خریداری کے لیے بازاروں کا رخ کیا ۔

بھارتی کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیموں نے سری نگر میں چھ اکتوبر کو احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا تھا جسے روکنے کے لیے حکا م نے اتوارکو کشمیر کے تمام اضلاع میں کرفیوکے نفاذ کے بعد کئی سرکردہ کشمیری رہنماؤں کو حراست میں بھی لے لیا تھا۔

ان اقدامات کی وجہ سے سری نگر کے لال چوک سے شروع ہونے والی ریلی کا انعقاد نہیں کیا جا سکا اور علیحدگی پسند کشمیری رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس احتجاجی ریلی کو ایک ماہ تک کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اگست کے مہینے میں بھار ت کے زیرانتظام کشمیر میں حکام نے ایک ایسی ہی ریلی کو روکنے کے لیے وادی میں نو دن تک کرفیولگا دیا تھا۔گزشتہ چند ماہ کے دوران کشمیر میں بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں علیحدگی پسند کشمیریوں نے بڑی بڑی احتجاجی ریلیاں نکالی ہیں جن میں بعض جلوسوں پر سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چالیس افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی بھی ہوئے۔ مسلمان کشمیر یوں نے ان احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ اُس وقت شروع کیاجب وادی کشمیر میں مقدس مقامات پر حاضر ی کے لیے آنے والے ہندو یاتریوں کے لیے حکام نے زمین کا ایک بڑا ٹکڑ ا مختص کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
مائیک مولن اچانک دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

  مزید خبریں
پاکستان مطلوبہ افراد کی بھارتی فہرست کا جائزہ لے گا
ساحلی دستوں کو اُس کشتی کا علم تھا جو دہشت گردوں کو ممبئی لائی: بھارتی بحریہ 
وزیرِ اعظم کی سربراہی میں ہونے والی کُل جماعتی کانفرنس میں ممبئی حملوں کی شدید مذمت، بھارت کو مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کی پیش کش کی تائید
امریکی معیشت کی بحالی
ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیشن بنانے کی تجویز
کراچی کے سہراب گوٹھ  علاقے میں کارروائی کا آغاز، بھاری اسلحہ برآمد
عراقی عدالت نے علی حسن الماجد کو سزائے موت سنا دی
کرکٹ کے ذریعے پاک۔بھارت کشیدگی دور کی جا سکتی ہے
اسٹاک مارکیٹ کاروبار کی بحالی، آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ
تھائی عدالت نے وزیر اعظم سوم چائی کی حکومت برطرف کردی
تھائی عدالت نے وزیر اعظم کی پارٹی سمیت تین سیاسی جماعتوں کو پانچ سال کے لیے کالعدم قراردے دیا
جوہری ٹکنالوجی سے زیادہ پیداوار دینے والی فصلیں کاشت کی جاسکتی ہیں
پراپیگنڈہ اشتہاروں  پر جنوبی کوریا میں دو گروہوں میں جھڑپ
چین میں بس اور ٹرک کی ٹکر ، 21 افراد ہلاک
ممبئی حملے میں ہلاک ہونے والے یہودیوں کو یروشلم میں سپرد خاک کر دیا گیا
روانڈا کے گلوکار کو 1994 میں ہلاکتوں پر جذبات بھڑکانے پر پندرہ سال قید کی سزا
مسلمان مبلغ ابو قتادہ کی ضمانت منسوخ
صومالیہ کے لیے  ایک ارب ڈالر کی امداد درکار ہے : اقوام متحدہ
آنا جانا تو لگا رہے گا، بَٹے ہوئے خاندانوں کی مجبوری: دہلی سے واپس آنے والے پاکستانی مسافر کا تبصرہ
ممبئی اور کراچی کا امن ایک دوسرے سے بندھا ہے  Video clip available
جارج میسن یونیورسٹی میں پاکستانی طالب علموں کی تقریب  Video clip available
واشنگٹن ڈی سی کا مادام ٹوساڈز ویکس میوزیم  Video clip available
پاک بھارت کشیدگی پر ہنگامی اجلاس  Video clip available
دہلی کے بعدامریکی وزیر خارجہ اسلام آباد آئیں گی
کراچی،تشدد میں بتدریج کمی
نواز شریف نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
بھارت کی جانب سے پاکستان پر باضابطہ الزام
ممبئی حملے، اوباما کو اقتدار سے قبل ہی چیلنج کا سامنا  Video clip available
ہیلری کلنٹن وزیر خارجہ نامزد  Video clip available