Urdu TV ▪ خبروں سے آگے 
اردو ٹی وی

صرف متن
Search

خواتین کی ترقی سے معاشرہ ترقی کرے گا: اینڈری باٹنر


March 7, 2008

اس رپورٹ کی ویڈیو

women_10
دنیابھرمیں ہرسال آٹھ مارچ ’’عالمی یوم نسواں‘‘کے طورپرمنایا جاتا ہے۔اس سلسلے میں دنیا بھرمیں تقریبات بھی منعقد کی جاتی ہیں خواتین کے حقوق اورانہیں انصاف مہیا کرنے کے عہد بھی کئےجاتے ہیں۔اس سال اقوام متحدہ کی طرف سے خواتین کے عالمی دن کا تھیم ہے ترقی کی جانب سفر ۔ اقوام متحدہ کی جانب 1975 خواتین کے عالمی سال کے طور پر منایا گیا اور اس کے بعد سے ہر سال آٹھ مارچ کو خواتین کا عالمی دن دنیا بھرمیں منایا جاتا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی اینڈری باٹنر کا کہنا ہے کہ ہمیں چاہیے کہ اس دن ہم ان نمایاں کاموں کو سراہیں جو خواتین نے سرانجام دیے ہیں۔ میرا تجربہ کہتا ہے کہ مستقبل میں خواتین اپنی کامیابیوں سے اپنے لیے ایک منفرد مقام بنائیں گی۔ اگر آپ خواتین راہنماؤں اور لڑکیوں کو تربیت دیں گے تو وہ ضرور کامیاب لیڈر بنیں گیں اوراس سے معاشرے میں تبدیلی آئے گی۔

لنڈا کریمر کا کہنا ہے کہ اگر ہم مختلف ممالک پر نظر ڈالیں تو شائد ہی کوئی ایسا شعبہ ہو جہاں ہمیں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہوئی نظر نہ آئیں۔ خواتین جو چاہیں کرسکتی ہیں۔خواتین کے عالمی کے دن کے موقع پرمیرا یہی پیغام ہے۔مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ آج کی عورت کتنی دلجمعی اور لگن سے دنیا میں بہتری لانے کے لئے کام کررہی ہے۔

ریم عبدالحسن کا کہنا ہے کہ خواتین کے عالمی دن کی اہمیت اس حوالے سے ہے کہ دنیا بھر کی خواتین کو ایک طرح کے ہی چیلنجز اور مشکلات کا سامناہے اور وہ اس کے لئے جدوجہد بھی کررہی ہیں۔ یہ دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ دنیا بھر کی خواتین کو متحد ہوکر اس بات پر یقین رکھیں کہ اس دنیا میں کچھ ناممکن نہیں۔ہمیں اب اس بارے میں کام کرنا ہے ہماری بچیوں کو وہ مساوی حقوق مل سکیں جن کی ہم خواہش کرتے ہیں۔

بعض مبصرین کہتےہیں کہ پاکستان سمیت دنیاکے اسلامی ممالک اوربالخصوص تیسری دنیا کے ممالک میں خواتین کومردوں کے برابرحقوق ملنے میں توشاید اب بھی کئی برس لگ جائیں لیکن انہیں اگر بروقت طبی سہولیات اورعدالتوں سے فوری انصاف مل جائےتو یہ بھی ایک بڑا معجزہ ہوگا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
بھارت اور امریکہ کے ایٹمی معاہدے کی رکاوٹیں دور
ایران میزائل تجربات ،امریکہ اور اسرائیل کی تشویش
ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی اور سماجی زندگی مشکلات کا شکار
غرناطہ کا افسانوی محل الحمرا ۔۔ سلائیڈ شو
جنوبی افریقہ چیمپئننر ٹرافی کا متبادل میزبان بننے کو تیار
بھارتی کیمونسٹ پارٹی سے حکمران مخلوط حکومت علیحدہ، نئے سیاسی اتحاد کا قوی امکان
جی ایٹ کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے اہداف سرِ فہرست
اسرائیل یا امریکہ کے ساتھ جنگ کا کوئی امکان نہیں: احمدی نژاد
بالی وڈ ستارے فلاحی کاموں میں پیش پیش
روسی طرز عمل کے باعث جارجیا میں کشید گی بڑھ رہی ہے: کانڈولیزارائس
حزبِ اختلاف کے ساتھ مذاکرات جلد بحال ہوں گے: موگابے انتظامیہ
عراق میں بم دھماکے میں چار افراد ہلاک
شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر مذاکرات اس ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے
چین میں بیجنگ اولمپکس کے نئے میڈیا سینٹر نے کام شروع کردیا
امریکہ جنگ شروع کرنے کے قانون کو تبدیل کرے: نیشنل وار پاور کمیشن
کوالالمپور میں آٹھ ترقی پذیر اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس
کراچی میں پیر کو ہونے والے دھماکوں کے بعد چار مشبہ افراد گرفتار
باڑہ میں نامعلوم مسلح اشخاص نےچار نیم فوجیوں کو ہلاک کر دیا
ممبئی کے فلمی ستاروں کی دہشت گردی کے خلاف انسانی زنجیر
2008 کا صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پاکستانی نژاد طالبہ یاسمین حفیظ بھی شامل ہیں  Video clip available
تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کی لہر نے  امریکیوں کو اپنے روز مرہ کے معمولات تبدیل کرنے پر مجبور کردیا ہے  Video clip available
ہاتھی دانت کی غیر قانونی تجارت سے ہاتھیوں کی نسل کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں  Video clip available
بھارتی سفارتخانے پر حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں
امریکہ میں بے روز گاری بڑھ رہی ہے  Video clip available
کھلاڑیوں کو پاکستان جانے پر مجبور نہیں کریں گے:آسٹریلین کرکٹ بورڈ
کراچی کے مختلف حصوں میں دھماکے، شہر میں صورتِ حال کشیدہ
صحت بخش غذا کے بغیر ایڈز کے مریض پر دوائیں  اپنا اثر انہیں دکھاتیں  Video clip available
امریکہ میں پاکستانیوں کی نئی اور پرانی نسل کے اختلافات  Video clip available
امریکی بینڈ بلائنڈ میلن کامیابیوں  کے نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے  Video clip available