Urdu TV ▪ خبروں سے آگے 
اردو ٹی وی

صرف متن
Search

رنگ و نسل کا مسئلہ ڈیموکریٹس کی صدراتی مہم کو متاثر کرسکتاہے


March 13, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Geraldine Ferraro (file photo)

     جیرالڈین فرارو

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے امیدوار سینیٹر براک اوبامانے منگل کے روز Mississippi پرائمری جیت کر اپنی فتوحات کی تعداد مزید بڑھا لی ہے مگر اس فتح کے ساتھ ڈیموکریٹس کی مہم میں رنگ کے مسئلے نے بھی اپنے لیے جگہ بنا لی ہے۔

براک اوباما نےاس مقابلے میں ہلری کلنٹن کو 20 سے زیادہ پوانٹس سے شکست دی جس کےبعد ان کے ڈیلی گیٹس کی تعداد بڑھ کر 1,611ہوگئی ۔ اب انہیں ہلری کلنٹن پر 131 ڈیلی گیٹس کی برتری حاصل ہے۔ ان کے درمیان اگلہ مقابلہ پینسلوینیا میں ہوگاہے جس میں تقریباً 6 ہفتے باقی ہیں۔

نائب صدر بننے کی پیش کش کے جواب میں سینٹر اوباما نے کہا کہ وہ صدارت کے امیدوار ہیں ۔ وہ نہ تو نائب صدر بننا چاہیں گے اور نہ ہی مقابلے سے الگ ہوں گے۔

تجزیہ کار اب اس خدشے کا اظہار کررہے ہیں کہ صدارتی مقابلے میں رنگ اور نسل کے اختلاف اپنی جگہ بنا سکتے ہیں ۔ اس نئی بحث کا آغاز سینٹر ہلری کلنٹن کی حامی اورڈیموکریٹک پارٹی کی 1984 کی نامزد کردہ نائب صدر Geraldine Ferraro کے ایک بیان کے بعد شروع ہوا جو انہوں نے کیلی فورنیا کے ایک اخبار کو دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر اوباما سفید فام ہوتے تو ان کی پوزیشن اتنی مضبوط نہ ہوتی۔

ہلری کلنٹن خود کو اس بیان سے الگ رکھ رہی ہیں مگر رنگ و نسل کے معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ منگل کو ہونے والی Mississippi پرائمری کا ووٹ واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہوا۔ سینیٹر اوباما کو 90% افریقی نژاد سیاہ فاموں کے ووٹ ملے جبکہ 70 فی صد سفید فاموں نے ہلری کلنٹن کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کیا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
مسلمانوں کا امریکہ: ’امریکی صوفیائے کرام‘ پہلی قسط، دوسرا حصہ
بل کلنٹن کی طرف سے اوباما کی حمایت
20 جولائی کو یومِ عدلیہ منانے کا اعلان
ہنگو میں لڑائی جاری ہے
پاکستانی فلم ’ذبح خانہ‘کی بھارت میں نمائش
نیلسن منڈیلا 90 برس کے ہوگئے
کے رائن امریکہ کی نئی ملک الشعرا
جوہری مذاکرات میں امریکہ کی شرکت مثبت اقدام ہے: ایران
سوڈان چاڈ کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر رضامند ہوگیا
آسٹریلیوی فضائی کمپنی کینٹس نے عملے میں ڈیڑھ ہزار کی کٹوتی کردی
برما نے  آسیان کا جمہوریت اور انسانی حقوق کا چارٹر منظور کر لیا
کوسوو کے صدر اور وزیر اعظم پیر کو صدر بش سے ملاقات کریں گے
صومالیہ میں عالمی ادارہٴ خوراک کا ایک اور کارکن ہلاک
کینیا کا سب سے رشوت خور ادارہ پولیس ہے: ٹرانس پرنسی انٹرنیشنل
اوباما کے دورے پرمیک کین کی جانب سے ستائش اور نکتہ چینی
Muslims’ America – American Sufis: Episode 1, Part 2
پاکستانی ہاکی ٹیم کے ڈوپ ٹیسٹ نہیں ہوں گے:سیکریٹری ہاکی فیڈریشن
احمد فراز کے انتقال کی خبر غلط ہے: قریبی ساتھی
ہنگومیں مبینہ طالبان جنگجوؤں کے خلاف کارروائی جاری
PCB کی جانب سے ورلڈاینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی
کینسر کے علاج میں پیش رفت