Urdu TV ▪ خبروں سے آگے 
اردو ٹی وی

صرف متن
Search

ویزوں میں دشواری پر امریکی کاروباری اداروں کو مشکلات کا سامنا


April 30, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

us state depart visa 10aug03 eng 150.jpg
نیو یارک کے بزنس لیڈرز کا کہنا ہے کہ امریکہ کا ویزا سسٹم اتنا سخت ہے کہ ان کے شہر کو دنیا کے دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں ٹیلنٹڈ لوگ ملنے مشکل ہو گئے ہیں۔ دی بزنس گروپ پارٹنرشپ فار نیو یارک سٹی کے مطابق سیکورٹی کے خدشات اور امیگریشن پر جاری سیاسی بحث کی وجہ سے سکلڈ لیبر کو بھی ویزے ملنے مشکل ہو گئے ہیں۔

نیو یارک کے باسیوں کو اپنا شہر دنیا کا مرکز لگتا ہے۔ لیکن یہاں کے بزنس لیڈرز کا کہنا ہے کہ با صلاحیت لوگوں کو جمع کرنے کے معاملے میں دنیا کے دوسرے بڑے شہر بگ ایپل سے آگے نکل گئے ہیں۔

اس کا الزام یہ بزنس لیڈر امریکہ کی سخت امیگریشن پالیسیز پر لگاتے ہیں۔ امریکہ میں باہر سے نوکری کے لیے آنے والوں کو ایچ ون بی ویزا کی ضرورت پڑتی ہے جو بہت محدود مقدار میں جاری کیے جاتے ہیں۔

اس سال حکومت 85 ہزار ایچ ون بی ویزے جاری کرے گی۔ لیکن ڈیمانڈ اتنی زیادہ ہے کہ یہ کوٹا تو اسی دن پورا ہو گیا تھا جس دن فارم جمع کرنے کی پہلی تاریخ تھی، یعنی یکم اپریل۔

 2007 میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ایچ ون بی ویزے دیے گئِے تھے۔

کیتھرین وائلڈ جن کا تعلق پارٹنرشپ فار نیو یارک سٹی سے ہے کہتی ہیں کہ ویزا کے مسئلے پر ہم اس غلط فہمی کا مقابلہ کر رہے ہیں کہ اگر ہم نے باہر سے لوگ نہ بلوائے تو ہمارے پاس امریکہ میں ایسے لوگ ہیں جو ان نوکریوں کو بھر سکتے ہیں۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے۔

پارٹنرشپ فار نیو یارک سٹی نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے ماہرین جمع کرنے سے نیو یارک کی کمپنیوں کے لیے دنیا بھر میں نئی منڈیاں کھلتی ہیں جبکہ شہر کو اس لیے فائدہ ہوتا ہے کہ زیادہ پیسے کمانے والا طبقہ شہر میں آ کر بستا اور یہاں پیسے خرچ کرتا ہے جس سے مقامی بزنسز کو فائدہ ہوتا ہے۔

امریکہ میں سب سے زیادہ ایچ ون بی ویزے نیو یارک ہی میں استعمال ہوتے ہیں اور یہاں کے بزنس لیڈرز کا خیال ہے کہ حکومت کو ان ویزوں کی تعداد بڑھانی چاہیے۔

اس رائے کو کئی بڑی کمپنیوں کی حمایت حاصل ہے،مثلًا ایلومینیم بنانے والی کمپنی ایلکووا۔ لیکن امیگریشن بڑھانے کی امریکہ میں سخت مخالفت بھی کی جاتی ہے۔ خاص طور پر ایسے وقت جب امریکہ میں معیشت سست ہو رہی ہے اور بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پھر اس سال صدارتی انتخابات بھی ہیں۔

سنٹر فار امیگریشن سٹڈیز کے مارک کرکورئئن کے مطابق امیگریشن دراصل سستی لیبر کو ملک میں لانے کا بہانہ ہے۔

نیو یارک کے بزنس لیڈرز اس رائے سے اتفاق نہیں کرتے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایچ ون بی پر امریکہ آنے والے ہر غیر ملکی کی وجہ سے مقامی طور پر امریکیوں کے لیے پانچ نوکریاں وجود میں آتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ یورپ اور ایشیا کے بڑے شہر پوری دنیا سے با صلاحیت افراد کی تلاش میں سر گرم ہیں اور نیو یارک کو اس دوڑ میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
کائنات  کس چیز کی بنی ہوئی ہے؟
قیامت کے  یہ نامے ۔۔۔ غالب اور کارل مارکس کی خط و کتابت
’بھارتی حکمران اتحاد میں پھوٹ سے حکومت نہیں گرے گی‘
کراچی میں عمارت منہدم، دس مکین ہلاک
مشرقی افغانستان میں اتحادیوں کے فضائی حملے میں متعدد شہری ہلاک
صدر بش بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں شریک ہوں گے
چین کے ایک پانڈے نے دوپچوں کو جنم دیا
ملائیشیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
1927ءکی جرمن سائنس فکشن فلم ’میٹروپولس‘ کی اصل ریل  کی دریافت
کولمبیا کی فوج نے ایک ٹن دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ پکڑ لیا
دہشت گرد ملک سے بھاگ رہے ہیں: انڈونیشی وزیر خارجہ
اسرائیل نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحدی گذرگاہیں دوبارہ کھول دیں
آسام میں دوبارہ سیلابی ریلا،50 ہزار افراد بے گھر
بی جے پی نےپارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے اور اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا
ڈاکٹر قدیر خان کے تازہ بیان سے جوہری سکینڈل ایک بار بھر دنیا کی توجہ کا مرکز
سینٹری فیوجز شمالی کوریا بھیجنے کے بارے میں ڈاکٹر قدیر کے بیان کی پاکستانی فوج کی جانب سے تردید
خیبر ایجنسی میں مذہبی تنظیم اور انتظامیہ کے درمیان مفاہمت کے لیے کوششیں
جی۔ایٹ سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے صدر بش آج ہفتہ کو جاپان جا رہے ہیں
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available