 |
|
پنچاصلات کی تربیت |
انڈونیشیا کے مسلمانوں میں صدیوں سے ایک مخصوص قسم کا مارشل آرٹ مروج ہے جو پنچاصلات کہلاتا ہے۔دنیا بھر میں پنچاصلات ایک اسلامی مارشل آرٹ کے طور پر جانا جاتا ہے اور اب یہ امریکہ میں بھی پہنچ چکاہے اور ورجنیا کے ایک مسلم کمیونٹی سینٹر میں نوجوانوں کو پنچا صلات کی تربیت دی جارہی ہے۔
ٹیرا کرینا کا، جو کہ پنجا صلات کی تربیت دیتے ہیں، کہنا ہے کہ یہ بہت خوبصورت مارشل آرٹ ہے جو ہمارے مسلمان بزرگوں سے ہم تک پہنچا ہے اور اس کی تاریخ ساڑھے تین سو سال پرانی ہے۔
صلات میں اسی طرح کی ککس اور پنچ دیکھنے میں آتے ہیں جو کراٹے یا کنگ فو کے کھلاڑی استعمال کرتے ہیں۔ اور اس مارشل آرٹ کو سیکھنے والے ایک وقت میں ایک سے زیادہ حملہ آوروں سے لڑنے کی تریبت بھی حاصل کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ انہیں مختلف اقسام کے ہتھیاروں سے مسلح حملہ آورں کا خالی ہاتھوں سے مقابلہ کرنا بھی سکھایا جاتا ہے۔