Urdu TV ▪ خبروں سے آگے 
اردو ٹی وی

صرف متن
Search

پاکستان امریکہ تعلقات میں شخصی عنصر زیادہ حاوی ہوگیا تھا: نیگروپانٹے


May 6, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

negroponte4

جان نیگروپانٹے

امریکی نائب وزیرِ خارجہ جان نیگروپانٹے نے کہا ہے کہ 18 فروری کے انتخابات میں جس کے انعقاد میں امریکی حکومت نے ایک کردار ادا کیا تھا، پاکستانی عوام نے جمہوریت، اعتدال پسندی اور معاشی استحکام کے لیے ووٹ دیے تھے ۔

یہاں واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک کے زیرِ اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امریکی نائب وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو انتہائی اہم ملک سمجھتا ہے اور اس کے ساتھ مشترکہ اقدار اور مفادات کے لیے اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتا رہے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ، جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ اب بھی اپنے اس پرانے بیان پر قائم ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ صدر مشرف عالمی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایک ناگزیر اتحادی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گیارہ ستمبر کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں شخصیاتی عنصر نمایاں ہوگیا تھا۔ ’جب ہم مشرف کا نام لیتے تھے اس وقت ہمارا مقصد پاکستانی قوم ہی تھا، لیکن اب اسے زیادہ وضاحت کے ساتھ بیان کیا جانا چاہیے۔‘

نیگرو پانٹے کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے کیونکہ وہ انتہائی اہم جغرافیائی محلِ وقوع میں واقع ہے، ایک ایٹمی طاقت ہے اور ایک گنجان آبادی والا مسلم ملک ہے۔

امریکی نائب وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ صرف یہ ضروری نہیں ہے کہ پاکستان جیسے اہم ملک کی حکومت سے تعلقات مضبوط کیے جائیں بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ اس ملک کے عوام اور اس کے اداروں اور تنظیموں کے ساتھ بھی تعلقات استوار کیے جائیں۔

نیگروپانٹے نے نوے کے عشرے میں امریکہ کی طرف سے پاکستان سے قطع تعلق پر تنقید کی اور کہا کہ اس سے ہم پاکستان اور اس کے اداروں بالخصوص افواجِ پاکستان سے کٹ کر رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی جیسے مشترکہ مقاصد کے لیے دونوں ملکوں کی عسکری قیادت کے درمیان تعلقات برقرار رہنے چاہییں۔

جان نیگروپانٹے نے کہا کہ امریکہ یہ نہیں چاہے گا کہ پاکستان کےقبائلی علاقے، پاکستان کے اندر، خطے میں، بالخصوص افغانستان میں اور مغربی ممالک کے خلاف پرتشدد حملوں کی منصوبہ بندی اور کمیں گاہ کے طور پر استعمال ہوں۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں نئے امن معاہدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے اعلیٰ امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اس پر تحفظات اور پریشانی ضرور ہے اور وہ یہ ہے کہ ان کا حشر ماضی کی طرح نہ ہو۔

امریکی نائب وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا، ’ ہمارے لیے یہ ناقابلِ قبول ہے کہ انتہا پسند عناصر پاکستان کے علاقے کو پاکستان کے اندر، افغانستان میں یا مغرب میں اپنی دہشتگرد سرگرمیوں کے لیے استعمال کریں۔ پاکستانی حکومت کو ان علاقوں پر اپنا اختیار قائم کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں میں امریکہ ہر ممکن مدد کرے گا‘۔

صدر مشرف کے اسمبلیوں کے تحلیل کرنے کے صوابدید ی اختیارات کے خاتمے اور عدلیہ کی بحالی کے لیے امریکی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے امریکی نائب وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے اندرونی معاملات ہیں اور انہیں امید ہے کہ پاکستان کی سیاسی قوتیں ان مسائل کو حل کرلیں گی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
کائنات  کس چیز کی بنی ہوئی ہے؟
قیامت کے  یہ نامے ۔۔۔ غالب اور کارل مارکس کی خط و کتابت
’بھارتی حکمران اتحاد میں پھوٹ سے حکومت نہیں گرے گی‘
کراچی میں عمارت منہدم، دس مکین ہلاک
مشرقی افغانستان میں اتحادیوں کے فضائی حملے میں متعدد شہری ہلاک
صدر بش بیجنگ اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں شریک ہوں گے
اسلام آباد  خودکش دھماکے کےباوجود پاکستان میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات
چین کے ایک پانڈے نے دوپچوں کو جنم دیا
ملائیشیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج
1927ءکی جرمن سائنس فکشن فلم ’میٹروپولس‘ کی اصل ریل  کی دریافت
کولمبیا کی فوج نے ایک ٹن دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ پکڑ لیا
دہشت گرد ملک سے بھاگ رہے ہیں: انڈونیشی وزیر خارجہ
اسرائیل نے غزہ کے ساتھ اپنی سرحدی گذرگاہیں دوبارہ کھول دیں
آسام میں دوبارہ سیلابی ریلا،50 ہزار افراد بے گھر
بی جے پی نےپارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے اور اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کردیا
ڈاکٹر قدیر خان کے تازہ بیان سے جوہری سکینڈل ایک بار بھر دنیا کی توجہ کا مرکز
سینٹری فیوجز شمالی کوریا بھیجنے کے بارے میں ڈاکٹر قدیر کے بیان کی پاکستانی فوج کی جانب سے تردید
خیبر ایجنسی میں مذہبی تنظیم اور انتظامیہ کے درمیان مفاہمت کے لیے کوششیں
جی۔ایٹ سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے صدر بش آج ہفتہ کو جاپان جا رہے ہیں
چار جولائی: امریکہ کا یوم آزادی  Video clip available
خون کا عطیہ دینا انسانیت کی ایک بڑی خدمت ہے  Video clip available
واشنگٹن میں سالانہ پاک وہند مشاعرہ  Video clip available
چاڈ کے ڈکٹیٹر کے مظالم پر ہیومن رائٹس واچ کی فلم  Video clip available
جوہری پروگرام کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا پر عائد پابندیوں کا خاتمہ ہوجائےگا  Video clip available