Urdu TV ▪ خبروں سے آگے 
اردو ٹی وی

صرف متن
Search

پاکستان میں تعلیم کا شعبہ بے حد کمزور ہے: نیویارک ٹائمز


May 9, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - ڈاؤن لوڈ کیجیئے (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

اس ہفتے کے اخبارات میں ہیلری کلنٹن اور باراک اوباما کے درمیان صدارتی نامزدگی کی طویل ہوتی جنگ اورانڈیانا اور نارتھ کیرولائنا کی پرائمریز کے نتائج چھائے رہے ۔امریکی اخبارات کاکہنا ہے کہ امریکی ٹی وی کا مشہور ترین ریئلٹی شو امیرکن آئیڈل اس سیزن میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا کیونکہ امریکی عوام ہیلری اور اوباما کی لڑائی سے زیادہ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ برما کے سمندری طوفان میں ایک لاکھ سے زائد ہلاکتیں اور واشنگٹن کی سیاسی بساط کو ایک نئے سکینڈل سے دوچار کرنے والی ڈی سی میڈم کی خود کشی کے بعد ملنے والا خط بھی اخبارات کا پسندیدہ موضوع رہا لیکن جو موضوعات ہم نے منتخب کیے ہیں آپ کے لئے ان میں سب سے پہلے پاکستان ہے۔

چار مئی کے نیو یارک ٹائمز نے پاکستان میں ترک سکولوں کے ایک سلسلے پر فیچر شائع کیا ہے ۔اخبار کے مطابق پاکستان میں تعلیم کا شعبہ بے حد کمزور ہے ۔ غریب طبقے کے پاس اپنے بچوں کو سرکاری سکول میں پڑھانے کے بھی وسائل نہیں۔ ایسے میں ترک اساتذہ کے ایک گروپ نے کراچی میں دس سال پہلے ایک سکول شروع کیا۔ یہ گروپ اعتدال پسند، لچکدار اور مغرب کے ساتھ مل کر چل سکنے والے اسلام کا علمبردار ہے اورسکولوں کا مقصد پاکستانی بچوں کو اسلام کے اعتدال پسند تصور سے متعارف کرانا ہے۔

اخبار کے مطابق اس وقت پاکستان کے سات شہروں میں یہ سکول کامیابی سے چل رہے ہیں۔ان کا نصاب مغربی تعلیمی نصاب کی روشنی میں ترتیب دیا گیا ہے اور انگریزی زبان میں پڑھایا جاتا ہے۔اخبار کے مطابق ان سستے مگر ماڈرن ترک سکولوں کا تصور ان پاکستانی والدین میں مقبول ہو رہاہے جو اپنے بچوں کو مغربی تعلیم دلوانے کے ساتھ ساتھ ان کا اسلامی تشخص بھی برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کی 5مئی کی اشاعت میں خبر شائع ہوئی ہے کہ امریکہ بغداد کے گرین زون میں 5 ارب ڈالر کی لاگت سے ایک پانچ سالہ ترقیاتی پروگرام شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس کے تحت امریکی فوج کے لئے محفوظ سمجھے جانے والے گرین زون میں لگژری ہوٹل، شاپنگ سینٹر اور کونڈو طرز کے رہائشی مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔اخبار کے مطابق یہ منصوبہ ایک ڈریم لسٹ کا حصہ ہے جو پینٹا گون نے تیار کی ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اسے ایک خواب قرار دے رہے ہیں کہ امریکی فوج کے حفاظتی کنٹرول میں واقع گرین زون کو فصیل بند قلعے سے ایک ماڈرن ہاوسنگ ایریا میں تبدیل کیا جائے مگر اخبار کے مطابق اس منصوبے کو پینٹاگون سمیت انٹرنیشنل ہوٹل انڈسٹری کے کچھ باثر حلقوں کی حمایت حاصل ہے۔

سات مئی کے واشنگٹن پوسٹ کے ادارتی صفحے کے ایڈیٹر کے نام خط میں ایک امریکی شہری برآئن مک نیل کاخط شائع ہوا ہے۔ لکھتے ہیں کہ عراق میں بڑھتے ہوئے تشدد کی بڑی وجہ شایدعراقیوں کا یہ خدشہ ہے کہ ہم امریکی وہاں ہمیشہ رہنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ہم کیسے عراقی عوام کو تسلی دلائیں کہ ہم واپس چلے جائیں گے۔ خط میں مزید لکھا ہے کہ اگر یہ منصوبہ شروع ہوگیا تو صدر بش کے وہائٹ ہاؤس سے جانے تک امریکہ بغداد میں اس قدر سرمایہ لگا چکا ہوگا کہ وہاں سے نکلنا بیوقوفی معلوم ہوگی۔

 4مئی کے نیو یارک ٹائمز میں نکو لس کرسٹوف کا کالم شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے گونٹا ناموبے کی جیل کو پرزم آف شیم یعنی امریکہ کے لئے شرمندگی کا باعث قیدخانہ قرار دیا ہے۔ کالم نگار کے مطابق پہلے وہ سمجھتے تھے کہ گونٹانامو کے قیدی جھوٹ اور پینٹا گون سچ بول رہا ہے مگر گزشتہ چھ سالوں کے دوران انہیں یقین ہو گیا ہے کہ گونٹا نامو کے قیدی امریکی حکام سے زیادہ قابل اعتبار ہیں۔

چھ مئی کے واشنگٹن پوسٹ نے اسی موضوع کو فرنٹ پیج کی سٹوری بنایا ہے۔ جس کے مطابق گیارہ ستمبر کے حملوں کے تقریبا سات سال گزرنے کے بعد بھی گونتا نامو میں قید کئے جانے والے 775مشتبہ دہشت گردوں میں سے اب تک کسی کامقدمہ جیو ری ٹرائل کےمرحلے تک نہیں پہنچ سکا اور نہ ہی اس بات کا امکان ہے کہ گیارہ ستمبر کے حملوں کا کوئی بھی ملزم بش انتطامیہ کے وائٹ ہاوس سے رخصتی تک کسی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اگرچہ گیارہ ستمبر کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈسمجھے جانے والے خالد شیخ محمدکو آئندہ کچھ ہفتوں میں عدالت کے سامنے پیش کیے جانے کی توقع ہے مگر امریکی حکام کے مطابق گونٹانامو کے ملزمان کے خلاف پہلی باقاعدہ شہادت یا ثبوت دنیا کے سامنے آنے میں ابھی کم از کم ایک سال لگ سکتا ہے ۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
بھارت اور امریکہ کے ایٹمی معاہدے کی رکاوٹیں دور
ایران میزائل تجربات ،امریکہ اور اسرائیل کی تشویش
ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی اور سماجی زندگی مشکلات کا شکار
غرناطہ کا افسانوی محل الحمرا ۔۔ سلائیڈ شو
جنوبی افریقہ چیمپئننر ٹرافی کا متبادل میزبان بننے کو تیار
بھارتی کیمونسٹ پارٹی سے حکمران مخلوط حکومت علیحدہ، نئے سیاسی اتحاد کا قوی امکان
جی ایٹ کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے اہداف سرِ فہرست
اسرائیل یا امریکہ کے ساتھ جنگ کا کوئی امکان نہیں: احمدی نژاد
بالی وڈ ستارے فلاحی کاموں میں پیش پیش
روسی طرز عمل کے باعث جارجیا میں کشید گی بڑھ رہی ہے: کانڈولیزارائس
حزبِ اختلاف کے ساتھ مذاکرات جلد بحال ہوں گے: موگابے انتظامیہ
عراق میں بم دھماکے میں چار افراد ہلاک
شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر مذاکرات اس ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے
چین میں بیجنگ اولمپکس کے نئے میڈیا سینٹر نے کام شروع کردیا
امریکہ جنگ شروع کرنے کے قانون کو تبدیل کرے: نیشنل وار پاور کمیشن
کوالالمپور میں آٹھ ترقی پذیر اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس
کراچی میں پیر کو ہونے والے دھماکوں کے بعد چار مشبہ افراد گرفتار
باڑہ میں نامعلوم مسلح اشخاص نےچار نیم فوجیوں کو ہلاک کر دیا
ممبئی کے فلمی ستاروں کی دہشت گردی کے خلاف انسانی زنجیر
2008 کا صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پاکستانی نژاد طالبہ یاسمین حفیظ بھی شامل ہیں  Video clip available
تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کی لہر نے  امریکیوں کو اپنے روز مرہ کے معمولات تبدیل کرنے پر مجبور کردیا ہے  Video clip available
ہاتھی دانت کی غیر قانونی تجارت سے ہاتھیوں کی نسل کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں  Video clip available
بھارتی سفارتخانے پر حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں
امریکہ میں بے روز گاری بڑھ رہی ہے  Video clip available
کھلاڑیوں کو پاکستان جانے پر مجبور نہیں کریں گے:آسٹریلین کرکٹ بورڈ
کراچی کے مختلف حصوں میں دھماکے، شہر میں صورتِ حال کشیدہ
صحت بخش غذا کے بغیر ایڈز کے مریض پر دوائیں  اپنا اثر انہیں دکھاتیں  Video clip available
امریکہ میں پاکستانیوں کی نئی اور پرانی نسل کے اختلافات  Video clip available
امریکی بینڈ بلائنڈ میلن کامیابیوں  کے نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے  Video clip available