Urdu TV ▪ خبروں سے آگے 
اردو ٹی وی

صرف متن
Search

ہیلری کلنٹن صدارتی نامزدگی کا مقابلہ جاری رکھیں گی:شاہد احمد خان


May 12, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Sen. Hillary Rodham Clinton at OHSU hospital in Portland, Oregon, 09 May 2008

   سینٹر ہیلری کلنٹن

شاہد احمد خان ڈیموکریٹک پارٹی میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔ وہ سینٹر ہیلری کلنٹن کی صدارتی نامزدگی کی مہم کے ایڈوائزرز میں بھی شامل ہیں۔ انھوں نے امریکہ کی موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلری کلنٹن ابھی تک صدراتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیں۔

ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی جیتنے کے لیے سینیٹر براک اوباما اور سینیٹر ہیلری کلنٹن میں سخت مقابلہ جاری ہے۔ یہ مقابلہ کئی اعتبار سے امریکیوں کے لیے اہم بھی ہے اور دلچسپی کا باعث بھی۔ براک اوباما سفید فام نہیں ہیں اور اگر وہ صدارتی انتخاب کے لیے پارٹی کی جانب سے نامزد کیے جاتے ہیں تو ایسا امریکہ کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ ایک غیر سفید فام شخص کا انتخاب سب سے بڑے امریکی عہدے کے لیے کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب اگر ہیلری کلنٹن وائٹ ہاؤس کے لیے پارٹی کی جانب سے نامزد کی جاتی ہیں تو یہ بھی امریکی تاریخ میں پہلی بارہوگا کہ اس اعلیٰ ترین منصب کے لیے کسی خاتون کا انتخاب کیا گیا ہے۔

میڈیا کی جانب سے ہیلری کلنٹن پر یہ دباؤ بڑھتا جارہا ہے کہ وہ اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے انتخابی دوڑ سے الگ ہوجائیں۔ خاص طور پر کئی ٹیلی وژن شوز اس مہم میں پیش پیش ہیں۔شاہد احمد خان نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہیلری کلنٹن کسی دباؤ کو قبول نہیں کریں گی اور وہ یہ مقابلہ جاری رکھیں گی۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ دیگرریاستوں میں ہونے والی پرائمریز میں ان کی کامیابی کی توقع ہے اور وہ یہ دوڑ جیت لیں گی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
فرانسیسی صدر اور اوباما کی ملاقات
پنجاب حکومت نے 488 ملازمین کو برطرف کر دیا
اگلے برس دوبارہ آ کر نانگا پربت کو سر کریں گے: اطالوی کوہ پیما
دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک  چین
قدرتی گیس سے مالا مال بلوچستان میں CNGکے صرف 5سٹیشن
”F-16طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال ہورہے ہیں“
طالبان نے آٹھ پاکستانی رہا کر دیے
چار ملکوں کا پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار
بنگلور میں بم دھماکے، کم از کم دو افراد ہلاک
زمبابوے کی حکمران جماعت نے صدر موگابے کے دوبارہ انتخاب پر مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا
ماؤ نوازوں نے نیپال کی نئی  حکومت بنانے کے لیے شرائط عائد کردیں
عراق میں تیل کمپنیوں کے معاہدوں میں امریکی کردار پر تحقیقات
لبنان میں فرقہ وارنہ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک
قبرص پر مذاکرات تین ستمبر کو شروع ہوں گے: اقوام متحدہ
جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کو ہڑتال کا سامنا
درد کش دوا فینٹانِل کے غیر قانونی استعمال سے امریکہ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available