 |
|
ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اور نارتھ کیرولائنا کے گورنر مائک ایزلے |
ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے مشرقی ریاست نارتھ کیرلائنا میں ریاستی پرائمری سے ایک ہفتہ قبل ایک اہم شخصیت کی حمایت حاصل کر لی ہے۔
نارتھ کیرولائنا کے گورنر اور سپر ڈیلی گیٹ مائک ایزلے نے کہا ہے کہ سابق خاتونِ اوّل تعلیم اور اقتصادی ترقی پر سرمایہ کاری کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔
کلنٹن اور ایزلے منگل کے روز نارتھ کیرولائنا میں ایک انتخابی مہم میں ایک ساتھ سامنے آئے۔ کلنٹن نے کہا کہ وہ ان کی حمایت پر بہت خوش ہیں اوراسے اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتی ہیں۔
کلنٹن کے ڈیموکریٹک حریف سینیٹر براک اوباما بھی نارتھ کیرولائنا میں ہیں جہاں چھ مئی کو پرائمری انتخاب ہو گا۔
کلنٹن نے منگل کے رو ز انڈیانا میں اپنی انتخابی مہم چلائی جہاں ایک ہفتے کے اندر اندر پرائمر ی انتخاب ہو گا۔