 |
| ہلیری کلنٹن (بائیں) اور براک اوباما |
امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن اور براک اوباما پارٹی کی نامزدگی کے مقابلے کی اگلی ریاست میں پنسلوانیا میں اپنی مہم چلارہے ہیں۔
رائے عامہ کے جائزوں میں کلنٹن کو پنسلوانیا میں برتر دکھایا گیا ہےجہاں 22 اپریل کو پرائمری انتخابات منعقد ہوں گے۔
الی نوئے کے سینیٹر اوباما کو پیر کے روز اس وقت سبقت حاصل ہوئی جب مینی سوٹا کی سینیٹر کلابوچر نے جو ایک سپر ڈیلی گیٹ بھی ہیں، ان کی توثیق کی۔انہوں نے اوباما کو ایک نئی قسم کا لیڈر قرار دیا۔
اوباما کو اس وقت ہلیری کلنٹن سے زیادہ ریاستوں میں جیت چکے ہیں اور انہیں مقبول ووٹوں اور ڈیلی گیٹس کی حمایت میں برتری حاصل ہے۔
جہاں تک ری پبلکن پارٹی کا تعلق ہے تو ایری زونا کے سینیٹر جان مک کین نے ایک ہفتے پر محیط ایک اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سے لوگوں کو آگاہ کرنے لیے دورہ شروع کیا ہے جس میں وہ اپنے بچپن اور اپنے خاندان کی فوجی تاریخ اور ملک کے لیے خدمات کو اجاگر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عراقی وزیرِ اعظم نوری المالکی نے امریکہ سے مشاورت کیے بغیر شیعہ ملیشیا کے خلاف ایک فوجی کارروائی شروع کی تھی۔