صومالیہ کے جلاوطن اسلامی حزب اختلاف نے حکومت کے ساتھ جبوتی میں منگل کے روز شروع ہونے والے امن مذاکرات کو مسترد کردیا ہے۔
دی لبریشن آف صومالیہ کے اتحاد نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جو شخصیات مذاکرات میں حصہ لے رہی ہیں انہیں حکومت کے ساتھ ملاقات یا کسی معاہدے پر دستخط کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
بدھ کے روز اپنی ویب سائپ پر شائع کیے جانے والے ایک بیان میں گروپ نے کہا ہے کہ وہ صومالی حکومت کے ساتھ اس وقت تک مذاکرات نہیں کرے گا جب تک ایتھوپیا کے فوجی دستے صومالیہ میں موجود ہیں۔
ایتھوپیا کے کئی ہزار فوجی اسلامی شورش پسندوں کے خلاف لڑائی میں عبوری حکومت کی مدد کے لیے صومالیہ میں ہیں۔
جلاوطن حزب اختلاف کا اتحاد ایریٹریا میں قائم ہے اور اس کے ارکان میں اسلامک کورٹس یونین بھی شامل ہے جس نے 2006 میں صومالیہ کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کرلیا تھا جسے بعدازاں ایتھوپیا کے فوجیوں نے نکال باہر کیا تھا۔