اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک عہدیدار نے افغانستان میں شہریوں کو ہلاکتوں سے بچانے کیلئے مزید اقدامات پر زور دیا ہے۔اقوام ِ متحدہ کے مندوب فلپ آلسٹن نے کہا کہ بین الاقوامی اور افغان فوجوں کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت انتہا درجے کی غفلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فوجوں نے پچھلے چار مہینوں میں کارروائیوں کے دوران، دو سو شہریوں کو ہلاک کر دیا جبکہ طالبان اور دوسرے باغیوں نے تقریباََ تین سو شہریوں کو ہلاک کیا۔
انہوں نے کہ جو خفیہ ایجنسیاں غیر ملکی انٹلی جنس کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں، وہ افغانستان کے کچھ علاقوں میں کھُل کر کھیل رہی ہیں اور کسی محاسبہ کی زد میں نہیں آتیں۔ مسٹر آلسٹن نے کہا کہ ایسی کارروائیاں قطعی طور پر ناقابلِ قبول ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ غیر ملکی طاقتیں، عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔