وی او اے کے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

blank

ریڈیو آپ کی دنیا ٹیم

بہجت جیلانی

انٹرنیشنل براڈ کاسٹر

بہجت جیلانی سینیر صداکارہ، رپورٹر، پروڈیوسر، مصنفہ اور میزبان ہیں۔ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کیریر کا آغاز روزنامہ دی مسلم سے کیا۔ بعد میں براڈکاسٹنگ کی خصوصی تربیت حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ریڈیو پاکستان راولپنڈی سے پروگرام پروڈیوسرکی حیثیت سے کیریر کا آغاز کیا۔ 1986 میں وہ جرمنی چلی گئیں اور وہاں کولون میں ڈوئچے ویلے میں خدمات انجام دیں اور خواتین کیلیے براڈکاسٹنگ کی خصوصی تربیت حاصل کی۔ 1993 میں وہ جاپان میں جاپان براڈکاسٹنگ کارپوریشن میں انٹرنیشنل براڈکاسٹر مقرر ہوئیں۔ پانچ سال جاپان میں گزارنے کے بعد انہوں نے کینیڈا کا رخ کیا اور وہاں ٹی وی میزبان اور نیوزکاسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ 2002 سے وائس آف امریکہ سے وابستہ ہیں۔
بہجت جیلانی نے پنجاب یونیورسٹی سے فلسفے میں ایم اے کیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ بچوں کے لیے کہانیوں کے اردو تراجم پر مبنی ان کی کتاب طلسمی پرندہ اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام شائع ہوئی۔ اس کے علاوہ وہ متعدد کتابوں کا انگریزی ترجمہ بھی کرچکی ہیں۔