رپورٹر/ پروڈیوسر

تابندہ نعیم وائس آف امریکہ کے پروگرام “خبروں سے آگے”کے لیے سینئیر پروڈیوسر کے طور پر کام کر رہی ہیں۔
ابندہ نے اپنا صحافتی کیرئیرلاہور کے ایک روزنامے سے شروع کیا اور دو سال بعد انہیں پاکستان کے پہلے پرائیوٹ نیوز چینل جیو کی اولین ٹیم کا حصہ بننے کا موقعہ ملا۔عوامی موضوعات سے خواتین کے حقوق کی جنگ تک ،جرائم اورسپورٹس کی خبروں سے قدرتی آفات کی بد نما تصویروں تک ملکی اور مقامی انتخابات سے برطانیہ اور امریکہ کے پاور کوریڈورز تک تابندہ اپنے ایک دہائی سے ذرا کم کے صحافتی سفر میں کئی اہم سنگ میل طے کر چکی ہیں۔
تابندہ نعیم نے لاہور کے کنئیرڈ کالج سے گریجویشن اور پنجاب یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشنز میں ماسٹرز کر رکھا ہے۔