وی او اے کے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

blank

خبروں سے آگے ٹیم

عمران صدیقی

سینئر پروڈیوسر

ٹیلی ویژن اور ایف ایم ریڈیو کے حوالے سے عمران صدیقی اپنے ساتھ دس سال سے زائد کا تجربہ لے کروائس آف امریکہ آئے۔ عمران وائس آف امریکہ کے پروگرام ’خبروں سے آگے‘ کے ساتھ بطور سینیر پروڈیوسر کام کر رہے ہیں۔

وائس آف امریکہ آنے سے پہلے عمران مختلف پاکستانی اوربین الاقوامی ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔جن میں NU 107, 105.1 Crossover, Fm101, Fm107,، ABC 5 چینل GMA،چینل 7،ٹیلی ویژن بزنس پروڈکشنز ٹیلی بز، CNBCایشیا، Zee یورپ، PTV،انڈس ویژن، انڈس میوزک ARY ڈجیٹل اور جیو ٹی وی شامل ہیں۔ جیو ٹی وی پر انہوں نے پہلے اینکر /پروڈیوسر کی حیثیت سے کام کیا۔

عمران براڈ کاسٹنگ کی دنیا کے تقریباً ہر شعبےکا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔عمران وایس آف امریکہ میں معلوماتی اور انسانی پہلوں کو چھونے والے موضوعات پر کام کر رہے ہیں عمران صدیقی نے 1998 ء میں فلپائن کرسچن یونیورسٹی سے ٹیلی ویژن ، فلم اور ریڈیو میں میجر کیا ۔