رپورٹر/ پروڈیوسر

مدیحہ انور بطور نیوز رپورٹر اور پروڈیوسر اردو وی او اے کے ساتھ منسلک ہیں۔ گذشتہ کچھ عرصے میں انہوں نے اپنی نیوز رپورٹس میں مختلف موضوعات کو پیش کیا ہے۔
اے آر وائی ون ورلڈ کے ساتھ بطور نیوز اینکر اپنے صحافتی کیریر کا آغاز کرنے کے بعد وہ ایکسپریس نیوز کے لیے اسلام آباد کے اہم سیاسی منظرنامے کی رپورٹنگ بھی کرتی رہی ہیں، جس میں پارلیمنٹ ، سینیٹ اور مخلتف سیاسی جماعتوں کے اجلاس وغیرہ کی رپورٹنگ شامل تھی۔
بطور رپورٹر ان کی دل چسپی سماجی مسائل کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے پر بھی مرکوز رہی اور ان کے زیادہ تر فیچرز اسی سوچ کی ترجمانی کرتے ہیں۔
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی مدیحہ انور نے پنجاب یونیورسٹی سے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کرنے کے ساتھ ساتھ این سی اے سے ویڈیو پروڈکشن کورس بھی کر رکھا ہے۔