وی او اے کے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

blank

خبروں سے آگے ٹیم

ثاقب الاسلام

رپورٹر/پروڈیوسر

وائس آف امریکہ واشنگٹن میں رپورٹر اور پروڈیوسر کے طور پر کام کرتے ہوئے ثاقب الاسلام کو کچھ زیادہ وقت تو نہیں ہوا لیکن اس مختصر وقت میں وہ براڈکاسٹنگ کے ہر شعبے میں کام کر چکے ہیں۔

امریکہ میں غیر ملکی طلبا کے مسائل سے لے کر انسانی، نفسیاتی اور سماجی پہلوؤںپر نظر رکھتے ہوئے نیوز رپورٹس پر کام کرنے کے علاوہ ثاقب نے2008ءکے تاریخی امریکی انتخابات اور تقریب حلف برداری کی براہ راست کوریج کرنے والی ٹیم کے ساتھ کام کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ امریکہ میں رہنے والے لاکھوں مسلمانوں کی زندگیوں پر مبنی وائس آف امریکہ کی خصوصی اور پہلی ڈاکیومنٹری سیریز ’مسلمانوں کا امریکہ‘ کے لیے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کیا۔
ثاقب الاسلام نے

 بالٹی مور سٹی کمیونٹی کالج میں لا کی مختصر تعلیم کے بعد امریکہ کی سٹریئر یونیورسٹی سے انٹرنیشنل بزنس میں بیچلر کیا اور آج کل ہیومن ریسورس میں ایم بی اے کر رہے ہیں۔