وی او اے کے بارے میں | ہم سے رابطہ کیجیے

blank

خبروں سے آگے ٹیم

آمنہ خان

رپورٹر/پروڈیوسر

آمنہ خان پاکستان میں بطور رضاکار ایک این جی او کے ساتھ کام کر رہی تھیں جب انہیں ٹی وی اور وڈیو کا لوگوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی بھرپور طاقت کا احساس ہوا۔ امریکہ میں فلم اینڈ ویڈیو کے پروگرام میں ماسٹر آف فائن آرٹس کرنے کے بعد انہوں نے کچھ عرصہ ریڈیو آپ کی دنیا کے ساتھ کام کیا۔

ساتھ ساتھ انہوں نے واشنگٹن کے کچھ فلم سازوں کے ساتھ بھی کام کیا۔ اپریل 2008ء میں ’خبروں سے آگے‘ کی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد آمنہ خان نے سیاست سے لے کر فنون لطیفہ تک بہت سے مختلف موضوعات کی رپورٹنگ کی ہے۔

بقول ان کے دلچسپ کہانیاں ہر جگہ ہوتی ہیں۔ ایسی ہی کہانیاں ٕآمنہ خان اپنی رپورٹس کے ذریعے پیش کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔