رپورٹر/پروڈیوسر

عبدالعزیز کا تعلق کراچی سے ہے مگر وہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں رہ چکے ہیں۔
انہوں نے 2000ء میں کینیڈا کی براک یونیورسٹی سے فلم سٹڈیز اور کمنیونیکیشنز کی ڈگری حاصل کی۔ 2002ء میں وہ جنگ گروپ آف نیوز پیپرز سے منسلک ہوئے اور پاکستان کے پہلے نیوز چینل جیو ٹی وی کی لانچ میں اسائنمنٹ ایڈیٹر کی خدمات سرانجام دیں۔ جیو کے آغاز کے بعد یہ پروڈیوسر کی حیثیت سے کام کرتے رہے اور جیو ٹی وی کے لیے ایک سو گھنٹے سے زیادہ دورانیہ کی ٹیلی ویژن پروگرامنگ تشکیل دی۔
اسی دوران ان کی کتاب UFOs in the Quran بھی چھپی اور اسے پاکستان میں خاصی مقبولیت حاصل ہوئی۔آج یہ کتاب ساری دنیا میں امریکی پبلشر کی طرف سے دستیاب ہے۔
2006ء میں انہوں نے وائس آف امریکہ کی اردو سروس میں شمولیت اختیار کی اور تب سے اب تک کئی دلچسپ نیوز پیکج اور رپورٹیں پیش کر چکے ہیں۔
عبدالعزیز پاکستانی ٹیلی ویشن کے پہلے صحافی تھے جنہوں نے آرکٹک سے رپورٹنگ کی۔ اس کے علاوہ ان کا دستاویزی پروگرام ’تاریخ کی ان گہرائیوں میں‘ پاکستانی ٹی وی سٹیشنز پر نشر کی جانے والی پہلی قسط وار سیریز تھی جسے سمندر کی گہرائیوں میں فلمایا گیا۔
عبدالعزیز خان ورجنیا کے خوبصورت شہر آرلنگٹن میں اپنی بیگم اندیرا لیلہ خان کے ساتھ رہتے ہیں اور غوطہ خوری کے علاوہ ویٹ لفٹنگ اور مارشل آرٹس کا شوق رکھتے ہیں