رپورٹر/پروڈیوسر

ندیم یعقوب کا تعلق پشاور سے ہے۔ پشاور یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ایم اے کرنے کے بعد 1989ءمیں انہوں نے اخبار ‘دی فرنٹیر پوسٹ’ سے پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز کیا۔
پھر تقریباً ایک دہائی تک اسلام آباد اور پشاور میں سب ایڈیٹر اور رپورٹر کی حیثیت سے انگریزی روزنامے ‘دی نیوز’ سے منسلک رہے۔ کئی سالوں تک انہوں نے بین الاقوامی ادارے انٹر پریس سروس (IPS) کے نمائندے کے طور پر کام کیااور ساتھ ساتھ برطانوی ادارے Gemini News Service کے لیے مختلف موضوعات پر متعدد نیوز فیچرز لکھے۔پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے سلسلے میں انہیں کئی مرتبہ افغانستان جانے کا بھی اتفاق ہوا۔
حال ہی میں وائس آف امریکہ میں شمولیت سے قبل ندیم یعقوب لندن میں ایک سال تک بی بی سی آن لائن کے ساتھ کام کرتے رہے اور پھر تین سال تک جیو ٹی وی یوکے کے ساتھ بطور رپورٹر وابستہ رہے۔ اس دوران 2005ء میں انہیں برطانوی عام انتخابات اور لندن میں خود کش حملوں کو کور کرنے کا موقع ملا۔