Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

افغانستان میں بارودی سرنگوں کی صفائی

March 7, 2007

UN landmine 150.jpg

افغانستان جنگ کی باقیات سے اب تک نقصان اٹھا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق بارودی سرنگوں اور اَن پھٹے گولہ بارود سے ہرمہینے اوسطاً 62 افغان ہلاک یا زخمی ہو جاتے ہیں، جن میں تقریباً نصف تعداد بچوں کی ہوتی ہے۔

 

 افغانستان کے چونتیس صوبوں میں سے 32 میں بارودی سرنگیں خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ حکومتِ افغانستان نے اندازہ لگایا ہے کہ ان مہلک دھماکا خیز اشیا کی تعداد تقریباایک کروڑ ہے۔

 

1988 ءمیں امریکہ اور دوسرے فکر مند ملکوں نے افغانستان سے گولہ بارود اور ان پھٹا گولہ بارود ہٹانا شروع کیا، جِس میں سوویت یونین کا استعمال شدہ گولہ بارود بھی شامل ہے۔ 1993ءسے اب تک امریکہ نے بارودی سرنگیں اور دوسرا دھماکا خیز مواد صاف کرنے پر پندرہ کروڑ ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کی ہے۔

 

 امریکہ بارودی سرنگیں ہٹانے کے کام میں افغانوں کو تربیت دینے سمیت بارودی سرنگیں صاف کرنے میں افغانستان کی مسلسل مدد کر رہا ہے۔ یہ کوششیں بارودی سرنگوں سے بے گناہ سویلین باشندوں کی جانیں بچانے کے لیے امریکی کی عالمی کوششوں کا حصہ ہیں۔

 

1993ءسے اب تک کے عرصے ہی میں  امریکہ نے دنیا کے تقریباً 80 متاثرہ ملکوں میں سے 50 کو بارودی سرنگیں صاف کرنے، سرنگوں کے خطر ے سے محفوظ رہنے کی تعلیم دینے، بارودی سرنگوں کے سروے کرنے، بارودی سرنگوں کو صاف کرنے والے عملے کے منیجروں کو تربیت دینے، اور بارودی سرنگوں کی تلاش اور انہیں صاف کرنے کے بہتر طریقوں پر ریسرچ کے کام پر ایک ارب ڈالر سے زیادہ رقم خرچ کی ہے۔

امریکی شہری نجی حیثیت میں بھی اس کام میں مدد دے رہے ہیں۔ Roots of Peace ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو بارودی سرنگیں ہٹانے اور ان کی جگہ مفید فصلیں اگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ تنظیم جو 1997ءمیں کیلی فورنیا کے مقامSan Rafael میں  قائم ہوئی تھی۔ یہ علاقہ  کیلی فورنیا میں انگور کی پیداوار کے علاقے کا مرکز ہے ۔

 

 2002 ءسے اب تک Roots of Peace نے کابل کے شمال میں شمالی نامی علاقے کے زرخیز میدانی علاقے سے ایک لاکھ سے زیادہ بارودی سرنگیں صاف کرنے میں مدد دی ہے۔ اُس علاقے کے کاشتکاروں نے 90 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ انگور اور کشمش، دبئی، بھارت، پاکستان، یوکرین، اور روس کو بر آمد کی ہے۔

 

 Roots of Peace نے چھ ہزار سے زیادہ افغانوں کو بھی تربیت دی ہے اور خشک سالی اور جنگ سے برباد ہوجانے والے انگور کے باغات میں تیزی سے نئی بیلیں لگانے کے لیے پچاس سے زیادہ نرسریاں قائم کی ہیں۔

 

 امریکہ میں افغانستان کے سفیرسعید جواد کی اہلیہ مسز شمیم جواد نے کہا کہ یہ غیر سرکاری تنظیم بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ Roots of Peace نے بارودی سرنگوں کو صاف کرنے اور باغات لگانے کا جو کام کیا ہے، اس سے کئی عشروں کی جنگ اور خوف و دہشت کے بعد، افغانستان کی نئی زندگی کی تصویر سامنے آتی ہے۔

 

بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کے انسانی بھلائی کے کام میں کسی ملک نے امریکہ سے زیادہ امداد نہیں دی ہے۔ بارودی سرنگوں سے شہریوں کو جو خطرات ہیں، امریکہ انہیں ختم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
عدلیہ کی بحالی:نواز شریف سے صرف ایک نکتے پر اختلاف ہے، قرارداد پارلیمنٹ میں ضرور لائی جائے گی: زرداری

  مزید خبریں
کساد بازاری کے منافع بخش کاروبار  Video clip available
پاکستان میں کال سینٹرز کا شعبہ 30 فی صد سالانہ ترقی کررہا ہے  Video clip available
ایک مزاحیہ شو میک ٹی ناٹ وار  Video clip available
آزاد قبائیلی علاقے باجوڑ میں میزائل حملہ: 12افرا ہلاک
کنٹرول لائن پر فائرنگ تشویش ناک بات ہے: بھارتی وزیرِ اعظم
صدر بش کا اسرائیل سے مشرقِ وسطیٰ کے دورے کا آغاز؛ اسرائیل میں جمہوریت کی تعریف
جوہری تنازعے کے حل کے لیے ایران کو سکیورٹی کی ضمانتیں  نہیں دی جائینگی: امریکہ
چین میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری
جے پور دھماکے: ہلاک شدگان کی تعدادکم از کم 80 ہو گئی، 15تھانوں کی حدود میں کرفیو نافذ، آٹھ مشتبہ افراد حراست میں
بغداد میں پانچ عسکریت پسند ہلاک
شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کا اعلان جلد متوقع
خرطوم میں باغیوں کے حملے کے خلاف جلوس
پاکستانی باؤلر شعیب اختر نے کرکٹ میلہ لُوٹ لیا
بحران کے حل میں مدد کے لیے عرب لیگ کا وفد لبنا ن پہنچ گیا
لائن آف کنٹرول پر فائر بندی کی خلاف ورزی: بھارت کا الزام
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں دو عسکریت پسند ہلاک
جنوبی وزیرستان سے فوج کی واپسی کا عمل، حکومت اور بیت اللہ محسود کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ
برما  کے طوفان زدہ علاقوں میں ایک نئے طوفان کا اندیشہ، عالمی امداد اب بھی پوری طرح نہیں پہنچ رہی ہے
چین کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے
پاکستان میں لحظہ بہ لحظہ بدلتی سیاسی صورتِ حال  ، اہم اعلانات متوقع: ذرائع
پاکستان میں پانچ فیصد لوگ دمے کا شکار
پاکستان میں اس وقت دو متوازی حکومتیں چل رہی ہیں: تجزیہ کار  Video clip available
تیل کی قمیت میں اضافے کا توڑ۔ چھوٹی گاڑی  Video clip available
ہمیں نظام کی تبدیلی کے لیے ووٹ ملا ہے : یوسف رضا گیلانی  Video clip available
کیا ہلری کلٹن  صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے الگ ہوجائیں گی؟  Video clip available