Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

ماحولیاتی تبدیلی اقوامِ متحدہ کے سالانہ اجلاس کے ایجنڈے پر سرِ فہرست


September 20, 2007

United Nations headquarters in New York
ماحولیاتی تبدیلی کا مسئلہ اور اس کا سدِ باب اقوام متحدہ کے 62ویں سالانہ اجلاس کے ایجنڈے میں سر فہرست رہے گا۔  اسمبلی میں عام بحث کا موضوع بھی اس دفعہ ماحولیات ہی کو رکھا گیا ہے۔

 

اس موضوع میں دلچسپی اور اس کی اہمیت کا کچھ اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ پیر 24 ستمبر کو اس سلسلے میں منعقد کیے گئے ایک خصوصی اجلاس میں شرکت کرنے والے ڈیڑھ سو سے زیادہ مندوبین میں کم از کم 80 سربراہان مملکت شامل ہوں گے۔

 

اٹھارہ ستمبر سے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کے اس اجلاس میں اصل تیزی اگلے ہفتے دیکھنے کو ملے گی جب مختلف سربراہان مملکت نیویارک پہنچنا شروع ہوں گے۔

 

بان گی مون کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے یہ پہلا اجلاس ہے اور ان کے مطابق اقوام متحدہ کی تاریخ میں سفارتی تعلقات اور عالمی امور پر بات چیت کے لیے یہ سیشن انتہائی اہم ہے کیونکہ ’21ویں صدی میں داخلے کے ساتھ ایک دفعہ پھر اقوام متحدہ وہ عالمی فورم بن گیا ہے جہاں مسائل پر بات چیت کی جاتی ہے اور ان کے حل ڈھونڈے جاتے ہیں۔‘

 

دارفر، عراق، افغانستان اور مشرقِ وسطٰی میں امن پر بات چیت کے لیے بھی عام اجلاس سے ہٹ کر خصوصی اجلاس رکھے گئے ہیں۔

 

پچھلے چند سالوں کے بر عکس اس سال کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی صدر جنرل پرویز مشرف نہیں بلکہ وزیرِ خارجہ خورشید قصوری کریں گے۔ مبصرین اس کی وجہ یہ بتاتے ہیں کہ پاکستان کے تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی حالات کی وجہ سے صدر جنرل مشرف کے لیے اس وقت پاکستان سے نکلنا ممکن نظر نہیں آتا۔

اسی طرح بھارت میں بھی اندرونی سیاسی سرگرمیاں آج کل کچھ اس نہج پر ہیں کہ وہاں سے بھی وفد کی قیادت صدر یا وزیرِ اعظم نہیں بلکہ وزیرِ خارجہ پرنب مکھرجی ہی کریں گے۔

کانگرس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی بھی اس ماہ کے آخر میں نیو یارک آئیں گی اور 2 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گی۔

اس دن مہاتما گاندھی کی سالگرہ ہوتی ہے اور اقوام متحدہ نے چند ماہ پیشتر 2 اکتوبر کو ہر سال عالمی یوم عدم تشدد کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کی تھی۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
”انسداد دہشت گردی کی پالیسی پر بیرونی مداخلت نامنظور“

  مزید خبریں
فرانسیسی صدر اور اوباما کی ملاقات
پنجاب حکومت نے 488 ملازمین کو برطرف کر دیا
اگلے برس دوبارہ آ کر نانگا پربت کو سر کریں گے: اطالوی کوہ پیما
دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک  چین
قدرتی گیس سے مالا مال بلوچستان میں CNGکے صرف 5سٹیشن
”F-16طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں استعمال ہورہے ہیں“
طالبان نے آٹھ پاکستانی رہا کر دیے
چار ملکوں کا پاکستان میں کھیلنے پر تحفظات کا اظہار
بنگلور میں بم دھماکے، کم از کم دو افراد ہلاک
زمبابوے کی حکمران جماعت نے صدر موگابے کے دوبارہ انتخاب پر مذاکرات کو خارج از امکان قرار دے دیا
ماؤ نوازوں نے نیپال کی نئی  حکومت بنانے کے لیے شرائط عائد کردیں
عراق میں تیل کمپنیوں کے معاہدوں میں امریکی کردار پر تحقیقات
لبنان میں فرقہ وارنہ جھڑپوں میں تین افراد ہلاک
قبرص پر مذاکرات تین ستمبر کو شروع ہوں گے: اقوام متحدہ
جرمنی کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کو ہڑتال کا سامنا
درد کش دوا فینٹانِل کے غیر قانونی استعمال سے امریکہ میں ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک
مسلمانوں کا امریکہ: مسلم امن پسند ۔۔۔ دوسری قسط، پہلا حصہ  Video clip available
ڈینور میں ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنا پہلا صدارتی کنونشن سو برس پہلے کیا تھا  Video clip available
کئی ملکوں میں سرخ فیتہ کاروبار کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے  Video clip available
اتحادی جماعتوں کا اجلاس، جنرل کیانی کی سرحدی صورتِ حال پر بریفنگ  Video clip available
Muslims’ America – Episode 2 part 1 – The Muslim Pacifists  Video clip available
مغرب میں اسلام کے بارے میں غلط فہمیاں کیوں؟  Video clip available
براک اوباما پہلے سیاہ فام صدارتی امیدوار نہیں ہیں  Video clip available
ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنونشن کی تیاریاں شروع ہوگئیں  Video clip available