Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

نیویارک میں عالمی رہنماؤں کی ماحولیاتی کانفرنس


September 25, 2007

UN Secretary-General Ban-Ki Moon addressing the United Nations General Assembly, Tuesday, 25 Sept 2007

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان گی مون کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں

پیر کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق عالمی رہنماؤں کی اب تک کی سب سے بڑی کانفرنس منعقد کی گئی جس کا مقصد ماحولیاتی مسائل کے عالمی سطح پر حل کے لیے اتحاد قائم کرنا تھا۔

 

کانفرنس کے اختتام پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تنظیم کے سیکرٹری جنرل بان گی مون کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کرنا ممکن ہے اگر سب راضی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل بھی ہیں، ہمارے پاس تکنیکی صلاحیت بھی ہے۔ اس وقت اگر کمی ہے توگلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے سیاسی جذبے کی کمی ہے۔

 

سیکرٹری جنرل کا یہ بیان اس لیے بھی اہم ہے کہ امریکی صدر جارج بش اس کانفرنس میں شریک نہیں ہوئے تھے۔ وہ اسی ہفتے خود ماحولیات پر ایک کانفرنس منعقد کریں گے جس میں وہ ان 16 ممالک کو بلانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو سب سے زیادہ ماحولیاتی آلودگی پھیلاتے ہیں۔

 

بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ صدر بش کی حکومت نے حال ہی میں ماحولیات سے متعلق اپنا نقطہٴ نظر بدلہ ہے اور اسے ایک بڑا مسئلہ قرار دیا ہے لیکن صدر بش کی کوشش ہے کہ اس مسئلے کے حل کے لیے کوئی عالمی قانون بنانے کے بجائے رضاکارانہ پالیسیوں کو ترجیح دی جائے۔ 

 

سیکرٹری جنرل گی مون کا کہنا ہے کہ نقصان دہ گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی تحت ایک عالمی معاہدہ جلد طے پانا چاہیئے کیونکہ وقت کم ہے اور ان کے بقول اگر اب بھی کچھ نہ کیا گیا تو اس کے نتائج بے حد خطرناک ہوں گے۔

 

اس اجلاس  کا ایک اہم مقصد یہ تھا کہ دسمبر میں انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والی کانفرنس کے لیے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جائے۔

 

بالی کانفرنس کے مقاصد کے بارے میں انڈونیشیا کے صدر سوسیلو یودھویونو نے بتایا کہ اس میں’اب سے لے کر 2012ء کے درمیان ماحولیات سے متعلق ایک روڈ میپ یا نقشہٴ راہ تیار کیا جائے۔

 

2012ء میں ماحولیات سے متعلق عالمی معاہدہ کیوٹو پروٹوکول ختم ہو جائے گا اور سیکرٹری جنرل بان گی مون کی کوشش ہے کہ اس سے پہلے ہی اس مسئلے کے حل کے لیے ایک واضح عالمی پالیسی تشکیل دے دی جائے۔  

ماحولیات سے متعلق اس کانفرنس میں دنیا کے ڈیڑھ سو ممالک سے اعلٰی حکام نے شرکت کی تھی جن میں کم از کم 80 سربراہان مملکت شامل تھے۔

 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
لال مسجد میں خواتین کا بڑا اجتماع، جہاد کے حق میں تقاریر اور نعرے بازی  Video clip available

  مزید خبریں
بھارت اور امریکہ کے ایٹمی معاہدے کی رکاوٹیں دور
ایران میزائل تجربات ،امریکہ اور اسرائیل کی تشویش
ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی اور سماجی زندگی مشکلات کا شکار
غرناطہ کا افسانوی محل الحمرا ۔۔ سلائیڈ شو
جنوبی افریقہ چیمپئننر ٹرافی کا متبادل میزبان بننے کو تیار
بھارتی کیمونسٹ پارٹی سے حکمران مخلوط حکومت علیحدہ، نئے سیاسی اتحاد کا قوی امکان
جی ایٹ کانفرنس میں ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے اہداف سرِ فہرست
اسرائیل یا امریکہ کے ساتھ جنگ کا کوئی امکان نہیں: احمدی نژاد
بالی وڈ ستارے فلاحی کاموں میں پیش پیش
روسی طرز عمل کے باعث جارجیا میں کشید گی بڑھ رہی ہے: کانڈولیزارائس
حزبِ اختلاف کے ساتھ مذاکرات جلد بحال ہوں گے: موگابے انتظامیہ
عراق میں بم دھماکے میں چار افراد ہلاک
شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر مذاکرات اس ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے
چین میں بیجنگ اولمپکس کے نئے میڈیا سینٹر نے کام شروع کردیا
امریکہ جنگ شروع کرنے کے قانون کو تبدیل کرے: نیشنل وار پاور کمیشن
کوالالمپور میں آٹھ ترقی پذیر اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس
کراچی میں پیر کو ہونے والے دھماکوں کے بعد چار مشبہ افراد گرفتار
باڑہ میں نامعلوم مسلح اشخاص نےچار نیم فوجیوں کو ہلاک کر دیا
ممبئی کے فلمی ستاروں کی دہشت گردی کے خلاف انسانی زنجیر
2008 کا صدارتی ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں پاکستانی نژاد طالبہ یاسمین حفیظ بھی شامل ہیں  Video clip available
تیل کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی کی لہر نے  امریکیوں کو اپنے روز مرہ کے معمولات تبدیل کرنے پر مجبور کردیا ہے  Video clip available
ہاتھی دانت کی غیر قانونی تجارت سے ہاتھیوں کی نسل کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں  Video clip available
بھارتی سفارتخانے پر حملے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں
امریکہ میں بے روز گاری بڑھ رہی ہے  Video clip available
کھلاڑیوں کو پاکستان جانے پر مجبور نہیں کریں گے:آسٹریلین کرکٹ بورڈ
کراچی کے مختلف حصوں میں دھماکے، شہر میں صورتِ حال کشیدہ
صحت بخش غذا کے بغیر ایڈز کے مریض پر دوائیں  اپنا اثر انہیں دکھاتیں  Video clip available
امریکہ میں پاکستانیوں کی نئی اور پرانی نسل کے اختلافات  Video clip available
امریکی بینڈ بلائنڈ میلن کامیابیوں  کے نئے ریکارڈ قائم کررہا ہے  Video clip available