وی او اےاردو زبان کی موبائل سائٹ پر جانے کے لیے آپ اپنے موبائل فون ، پی ڈی اے یا انٹرنیٹ سے منسلکہ آلے پر ویب سائٹ: m.voanews.com/urdu پر کلک کیجیئے۔ اس سائٹ کو بک مارک کرنا نہ بھولیے۔
سوال: اپنے موبائل فون ، پی ڈی اے یا وائرلس سے منسلکہ چھوٹے آلے کے ذریعے وی او اے سائٹ تک کیسے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے؟
وی او اے کی اردو خبریں سننے کے لیے آپ اپنے فون یا اسی طرح کے دوسرے موبائل آلے کے ویب براؤزر میں صرف: m.voanews.com/urdu ٹائپ کریں۔ اس کے بعد آپ اپنے موبائل یا وائرلس سے منسلکہ آلے پروی او اے نیوز اس وقت تک بالکل مفت سن سکتے ہیں، جب تک آپ اس ویب سائٹ سے منسلک ہیں اور آپ کے آلے کے سروس پلان کے حصے کے طورپر آپ کے پاس وائرلس انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔
وی او اے پراردو کے علاوہ دوسری زبانوں میں خبریں سننے کے لیےآپ www.voanews.com/english/mobile پرجائیں اور ہماری وی او اے موبائل سائٹس کی مکمل فہرست سے اپنی مطلوبہ زبان منتخب کریں۔
سوال: وی او اے موبائل آلات پر کس طرح کی معلومات فراہم کرتا ہے؟
وی او اے کی سائٹ m.voanews.com/urdu پر آپ اردو زبان میں دنیا بھر سےدن کی اہم خبریں سن یا پڑھ سکتے ہیں۔ آپ ہمارا ریڈیو کا پانچ منٹ کا نیوز براڈکاسٹ بھی سن سکتے ہیں، جسے ہر گھنٹے کے بعد تازہ ترین خبروں کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔
سوال: کیا وی او اے اپنی موبائل سروس تک رسائی کا کوئی معاوضہ وصول کرتا ہے؟
وی او اے اپنی موبائل سائٹ تک رسائی کا کوئی معاوضہ نہیں لیتا، تاہم آپ کو یہ علم ہونا چاہیے کہ موبائل یا پی ڈی اے کی سروس فراہم کرنے والے عموماً انٹرنیٹ پر جانے کا معاوضہ لیتے ہیں۔اس بارے میں مزید جاننے کے لیے اپنی موبائل کمپنی سے رابطہ کریں۔
سوال: میں نے وی او اے کی ایک موبائل سائٹ تک رسائی حاصل ، لیکن تحریر پڑھنا میرے لیے ممکن نہیں ۔
وی او اے موبائل پر پیش کیا جانے والا تمام مواد ، جہاں تک ممکن ہے، زیادہ ترآلات پر یہ یقینی بنانے کے لیے ٹیسٹ کیا گیا ہےکہ وہ درست انداز میں کام کرے۔ کچھ پرانے وائرلیس آلات ممکن ہے کہ موبائل ویب کے موجودہ معیارات پر پورے نہ اترتے ہوں، جس کے نتیجے میں مطلوبہ سائٹ درست طورپر سکرین پر ظاہر نہ ہوسکے۔
وی او اے موبائل سائٹس پر، بشمول m.voanews.com/urdu تمام زبانوں کے لیے مقررکردہ بنیادی کیریکٹر استعمال کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کا موبائل فون یا پی ڈی اے آپ کی منتخب کردہ زبان کی تحریر نہیں دکھاتا تو آپ کو اپنا موبائل فون یا پی ڈی اے کا سافٹ ویر اپ گریڈ کرنے کے لیے،جس سے زبان کے کیریکٹر مطلوبہ معیار تک آسکیں، اپنی کمپنی سے رابطہ کرنا چاہیے۔
وی او اے کی ویب سائٹس سے متعلق کسی بھی تبصرے یا سوالات کے لیے آپ اس پتے پر ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں urdu@voa.mobi ۔
اگر آپ کو کسی مخصوص زبان کو دیکھنے میں مشکل کا سامنا ہے تو براہ مہربانی ہمیں بتائیے کہ وہ کون سی زبان ہے۔ مزید برآں، اگر آپ اسی زبان کی دوسری موبائل سائٹس دیکھ سکتے ہیں ، تو ہمیں ان سائٹس کے بارے میں بھی بتائیے۔
ہم سے رابطہ کرتے وقت ، اس ملک کا نام جہاں سے آپ ویب سائٹ پر رسائی حاصل کررہے ہیں، موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنی اور فون کا ماڈل اور فون تیار کرنے والی کمپنی کا نام لکھنا نہ بھولیئے۔