شام کے صدر بشار اسد نے امریکہ کے صدر براک اوباما کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ وہ شام میں امریکی صدر کا خیر مقدم کرنا چاہتے ہیں۔

سکائى نیوز پر جمعرات کو دیر گئے نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں مسٹر اسد نے امریکی صدر کو ملک کے دورے کی غیر رسمی دعوت بھی دی ہے۔ شام کے لیڈر نے کہا ”عظیم ترین طاقت کی حیثیت سے امریکہ کا خصوصی کردار ہے۔“ لیکن اس بات کا انحصار صدر اوباما پر ہے کہ ملاقات کب ہوگی۔
شامی صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ وہ اور مسٹر اوباما ہر بات سے اتفاق نہ کریں، لیکن ”اسی طریقے سے ہم خلیج کو پاٹ سکتے ہیں۔“

