افغان عہدے داروں نے کہا ہے کہ ہفتے کے روز دارالحکومت کےایک پرتعیش ہوٹل کے قریب راکٹ کے ایک حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

وزارتِ داخلہ کے ایک ترجمان نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ راکٹ ایک ہسپتال اور سرینا ہوٹل کے درمیان ایک سڑک پر گرا۔  غیر ملکی سیاحوں میں مقبول یہ ہوٹل دارالحکومت کے وسط میں ایوانِ صدر،  حکومت کی وزارتوں اور سفارت خانوں کے قریب واقع ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ راکٹ بہت بلند دھماکے کے ساتھ پھٹا تھا۔ ابتدائى اطلاعات کے مطابق امدادی کارکرکن موقعے پر پہنچ گئے ہیں۔