افغان حکام نے کہا ہے انھوں نے کم از کم سات ایسے افرد کو حراست میں لے لیا ہے جن کے بارے میں شک ہے کہ وہ بدھ کے روز کابل میں اقوامِ متحدہ کے گیسٹ ہاؤس پر ہونے والے خوں ریز حملے میں ملوث ہیں۔
افغان انٹیلی جنس کے سربراہ امراللہ صالح نے ہفتے کے رروز ان گرفتاریوں کا اعلان کیا۔
اس حملے میں اقوامِ متحدہ کے پانچ غیر ملکی اہل کار اور کم از کم دو افغان محافظ ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ اسی دوران تین حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔
طالبان نے کہا ہے کہ یہ سات نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں رخنہ ڈالنے کی پہلی کوشش تھی۔

