بنگلہ دیش میں پولیس نے کہا ہے کہ اُس نےایسے 14 مشتبہ مذہبی جنگجوؤں کو گرفتار کیا ہے، جو ممکنہ طور پر ایک خلافِ قانون تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔

حکام نے ہفتے کے روز دارالحکومت ڈھاکے کے مغرب میں ایک چھاپے کے دوران  مذ ہبی کتابیں بھی ضبط کی ہیں۔

پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد ہوسکتا ہے کہ خلافِ قانون  عسکریت پسند تنظیم  جماعت المجاہدین بنگلہ دیش یا جے ایم بی سے تعلق رھکتے ہوں۔

جے ایم بی پر 2005 میں بنگلہ دیش میں بموں کے متعدد ہلاکت خیز دھماکے کرنے کا الزام ہے۔