برما میں عہدے داروں نے کہا ہے کہ ایک کشتی جس پر 180 مسافر سوار تھے،  بحری جہازوں کو  کھینچنے والی ایک کشتی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں  کم ازکم 50 افراد کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ڈوب گئے ہیں۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ہونے والے اس حادثے کے بعد منگل کےروز 31 نعشیں نکال لی گئی تھیں اور21 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ باقی مسافروں کو زندہ بچا لیا گیا اور انہیں ان کے قصبوں میں واپس پہنچا دیا گیا ہے۔

یہ ٹکر برما کے جنوبی اروادا ڈیلٹا میں دریائے گوون میں ہوئی۔