برما کے فوجی حکمرانوں نے کہاہےکہ جنرل تھان شوئے جلد ہی سری لنکا کا سرکاری دورہ کریں گے۔
اس بات کااعلان سرکاری کنٹرول کے اخبار ’ نیو لائٹ آف میانمر‘ نے اپنی پیر کی اشاعت میں کیا۔
سرکاری اعلان میں کسی مخصوص تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا لیکن سری لنکا کے عہدے داروں کے مطابق یہ دورہ ہفتے کے اختتام اور آخری تین دنوں کے لگ بھگ ہوگا۔
سری لنکا کے صدر مہندا راجا پاکسے نے دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر جون میں برما کا دورہ کیا تھا۔
اپنے دورے کے دوران راجا پاکسے نے جنرل تھان شوئے سے ملاقات کی تھی اور وزیر اعظم جنرل تھین شین کے ساتھ تعاون اوردو طرفہ تعلقات پر مذاکرات کیے تھے۔
برما اور سری لنکا، جن کے درمیان جون 1949 میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے، گیارہویں صدی سے ثقاقتی اور مذہبی رشتوں میں بندھے ہوئے تھے۔

