عراقی حکومت نے ایک بڑے  آئل فیلڈ مغربی قرنہ کوترقی دینے کا ٹھیکہ امریکی آئل کمپنی ایکسان موبل کی قیادت میں کام کرنے والے ایک کنسورشیم کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
عراق کی پٹرولیم کی وزارت نے جمعرات کے روز کمپنیوں کے ساتھ ایک معاہدے کا اعلان کیا جس میں مغربی قرنہ کی ترقی کے لیےرائل ڈچ شیل کےساتھ 20 سالہ ٹھیکہ شامل ہے۔ خیال ہے کہ اس ذخیرے میں ساڑھے آٹھ ارب بیرل تیل موجود ہے۔
ایکسان کے زیر قیادت کنسورشیم نےاس آئل فیلڈ سے تیل کی موجودہ روزانہ پیدوار دو لاکھ80 ہزار بیرل کو 21 لاکھ بیرل تک بڑھانے کی تجویز دی ہے۔
ایک اور روس کی کمپنی لک آئل کی زیر قیادت ایک اور کنسورشیم نے بھی یہ ٹھیکے کے لیے مقابلے میں حصہ لیا تھا۔
عراق کے پاس دنیا میں تیل کا تیسرا بڑھ ذخیرہ ہے اور وہ اپنی پیداوار میں اضافے کی کوشش کررہاہے۔ عراقی حکومت کے محاصل کا ایک بڑا حصہ تیل کی فروخت سے آتا ہے۔