امریکی جیالوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ منگل کے روز بحر یونانی( Ionian Sea ) میں  دس کلو میٹر  گہرائی میں پانچ اعشاریہ نو  کی طاقت کا  درمیانے درجے کا ایک زلزلہ آیا  جس کا مرکز  پتراس  سے  لگ بھگ 110 کلومیٹر مغرب تھا ۔
 مقامی عہدے داروں نے کہا ہے کہ کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاعات نہیں ملی ہیں ۔
یونان میں عام طورپر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ جس علاقے میں زلزلہ آیا ہے ، وہ یورپ کے اس حصے میں شامل ہے جہاں اکثر زلزلے آتے ہیں۔