بھارتی پولیس نے کہا ہے کہ ملک کے مغربی صوبے گجرات میں گھر میں بنائى ہوئى شراب پینے سے کم سے کم 69 لوگ ہلاک ہوگئے۔

پولیس نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اتوار کی رات زہریلی شراب پینے کے بعد بیشتر لوگ بیمار ہوگئے اور متعدد کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

شراب کشید کرنے کی غیر قانونی بھٹیوں کو بند کرنے میں پولیس کی ناکامی پر احتجاج کرنے کے لیے بہت سے لوگ سڑکوں پر نکل آےٴ۔ اور حکام نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔

بھارت کے طول وعرض میں غیر قانونی طور پر بنائى شراب پینے  کے نتیجے میں اس قسم کے جان لیوا واقعات عام ہیں۔

گجرات میں شراب بنا نا اور فروخت کرنا خلافِ قانون ہے۔ اور یہ وہ صوبہ ہے جہا ں آزادی کے لیڈر مہاتما گاندھی پیدا ہوئے تھے، جو خود شراب پر مکمل پابندی کے زبردست حامی تھے۔